ہنہ اوڑک حملہ: گورنر بلوچستان کی شدید مذمت، ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

ہنہ اوڑک حملہ: گورنر بلوچستان کی شدید مذمت، ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے ہنہ اوڑک میں مسلح افراد کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تخریبی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات پر زور دیا۔ انہوں نے شہداء کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومت ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے گی اور امن و امان کو یقینی بنائے گی۔

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے ہنہ اوڑک میں گزشتہ شب ہونے والے مسلح افراد کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا ہے کہ صوبے بھر سے تخریبی سرگرمیوں اور مسلح عناصر کے خاتمے کے لیے مؤثر اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

اپنے بیان میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے مسلح حملے میں مقامی قبائلی افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔ گورنر نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور حملے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں گی تاکہ صوبے میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

:
Jaffar Khan Mandokhail, Hanna Urak Attack, Balochistan Security, Law Enforcement

Related News

آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026 میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طال...
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم...
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ضلع زیارت میں تین سرکاری اسکولوں اور چار پولیس اسٹیشنوں کے نام شہدائے پولیس کے...
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس شہداء کے نقد معاوضے اور پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی شرحوں میں اضافے کی تج...
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ محکم...
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی پر خواتین کو مبارکبا...