Urdu Headline : اوپن ایکس اسپیس سیشن: وزیراعلیٰ بلوچستان کا گمراہ کن بیانیوں کا حقائق سے جواب، نوجوانوں کے لیے حکومتی اقدامات پر روشنی

Urdu Headline :  اوپن ایکس اسپیس سیشن: وزیراعلیٰ بلوچستان کا گمراہ کن بیانیوں کا حقائق سے جواب، نوجوانوں کے لیے حکومتی اقدامات پر روشنی

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اوپن ایکس اسپیس سیشن میں بلوچستان سے متعلق گمراہ کن بیانیوں، خصوصاً لاپتا افراد کے معاملے پر حکومت کا مؤقف شواہد کی بنیاد پر پیش کیا۔ انہوں نے نوجوانوں کی فلاح، تعلیمی وظائف، ڈیجیٹل رابطوں، اصلاحات اور ریاستی عملداری کے فروغ کے لیے حکومتی اقدامات پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔

: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر منعقدہ ایک اوپن اسپیس سیشن میں مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سے متعلق گمراہ کن بیانیے، خصوصاً لاپتا افراد کے معاملے پر حقائق اور شواہد کی بنیاد پر مؤقف پیش کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق اوپن ایکس اسپیس سیشن میں 16 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی، جن میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، این جی اوز کے نمائندے اور ناقدین بھی شامل تھے۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یوتھ انگیجمنٹ پلان کے تحت گوادر سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع میں نوجوانوں کے لیے بہتر مواقع فراہم کرنے کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کی تعلیم، روزگار اور ترقی کو اپنی ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی لاپتا افراد اور عوامی حقوق کے نام پر تشدد کو ہوا دینے کی کوشش کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے پنشن اصلاحات، الیکٹرک وہیکلز پالیسی، غیر ضروری اخراجات میں کمی اور مختلف سرکاری محکموں میں جامع اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ کے ذریعے اعلیٰ تعلیم کے لیے خصوصی وظائف فراہم کیے جا رہے ہیں، جبکہ 4 ارب روپے کے منصوبے کے تحت اسکولوں، کالجوں، جامعات اور صحت مراکز کو تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کی پیشہ ور مسلح افواج ریاست کی رٹ کو یقینی بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور کوئی بھی پرتشدد عنصر ریاستی عملداری کو چیلنج نہیں کر سکتا۔اعلامیے کے مطابق مبصرین نے وزیراعلیٰ کے شواہد پر مبنی مؤقف کو بلوچستان کے حوالے سے منفی پروپیگنڈے کا مؤثر جواب قرار دیا، جبکہ نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت کو عوامی رابطے اور براہِ راست مکالمے کی ایک مثبت مثال بھی قرار دیا گیا۔

  Sarfraz Bugti,  X Space Session,  Balochistan Government ,Youth Engagement Plan

Related News

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا زیارت کا دورہ، دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا زیارت کا دورہ، دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زیارت میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشن اور امن و امان کی صورتحال کا جا...
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بغیر بلٹ پروف گاڑی سڑک کے راستے زیارت پہنچ گئے، دہشت گردی کے خلاف بھرپور کارروائی کا اعلان
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بغیر بلٹ پروف گاڑی سڑک کے راستے زیارت پہنچ گئے، دہشت گردی کے خلاف بھرپور کارروائی کا اعلان
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بغیر بلٹ پروف گاڑی کے سڑک کے راستے زیارت پہنچے، جہاں انہوں نے امن و امان کی...
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن کے تحت کچلاک تا سریاب گرین ٹرین سروس کے آغاز کے لیے اقدامات تیز
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن کے تحت کچلاک تا سریاب گرین ٹرین سروس کے آغاز کے لیے اقدامات تیز
محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان نے کچلاک تا سریاب گرین ٹرین سروس کے آغاز کے لیے عملی اقدامات تیز کر دیے ہیں، جبکہ سیک...
زیارت کلیئرنس آپریشن کامیاب، وزیراعلیٰ بلوچستان کا پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
زیارت کلیئرنس آپریشن کامیاب، وزیراعلیٰ بلوچستان کا پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
وزیراعلیٰ بلوچستان نے زیارت میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کلیئرنس آپریشن پر بلوچستان پولیس، سیکیورٹی فورسز ا...
ہنہ اُورک حملہ: دہشت گردوں کو فیصلہ کن انجام تک پہنچائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
ہنہ اُورک حملہ: دہشت گردوں کو فیصلہ کن انجام تک پہنچائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہنہ اُورک حملے کے زخمیوں کی عیادت کے بعد کہا کہ دہشت گردی کے ذریعے ریاست...
زیارت کلیئرنس آپریشن مکمل، 15 دہشت گرد ہلاک: شاہد رند
زیارت کلیئرنس آپریشن مکمل، 15 دہشت گرد ہلاک: شاہد رند
ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا کہ زیارت میں سیکیورٹی فورسز، بلوچستان پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے وال...