ایچ ای سی کا بلوچستان کے طلبہ کے لیے ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی اسکالرشپس کا اعلان

ایچ ای سی کا بلوچستان کے طلبہ کے لیے ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی اسکالرشپس کا اعلان

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بلوچستان کے ہونہار طلبہ کے لیے ملک اور بیرونِ ملک ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں اسکالرشپس کا اعلان کیا ہے۔ اہل امیدواروں کے لیے بلوچستان کا ڈومیسائل، مقررہ عمر کی حد اور اہلیت ٹیسٹ میں کم از کم 50 فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ اسکالرشپس کے لیے درخواستیں 13 جنوری 2026 تک جمع کرائی جا سکیں گی۔

رپورٹ :عروبہ شہزاد 
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے بلوچستان کے ہونہار طلبہ کے لیے مختلف تعلیمی اسکالرشپس کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ اعلان کے مطابق صوبے کے طلبہ کو جامعات میں ایل ایل ایم جبکہ بیرونِ ملک ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے لیے اسکالرشپس فراہم کی جائیں گی۔اسکالرشپس کے حصول کے لیے امیدوار کے پاس بلوچستان کا ڈومیسائل اور لوکل سرٹیفکیٹ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ایل ایل ایم پروگرام کے لیے عمر کی بالائی حد 30 سال جبکہ پی ایچ ڈی کے لیے 35 سال مقرر کی گئی ہے۔ اہل امیدواروں کے لیے اہلیت ٹیسٹ میں کم از کم 50 فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہوگا۔
ایچ ای سی کے مطابق اسکالرشپس کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔علاوہ ازیں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ایل ایل بی ڈگری پروگرام میں داخلے کے لیے لا ایڈمیشن ٹیسٹ کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے، جس کے تحت درخواستیں 29 دسمبر تک جمع کرائی جا سکیں گی، جبکہ لا ایڈمیشن ٹیسٹ 25 جنوری 2026 کو منعقد ہوگا۔

Related News

بلوچستان بورڈ نے ایف اے، ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
بلوچستان بورڈ نے ایف اے، ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ نے ایف اے اور ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج...
بلوچستان میں طالبات کے لیے 400 وظائف کا اہلیتی امتحان کامیابی سے منعقد
بلوچستان میں طالبات کے لیے 400 وظائف کا اہلیتی امتحان کامیابی سے منعقد
ایچ ای سی، محکمہ اسکول ایجوکیشن بلوچستان اور بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے اشتراک سے بی ایڈ اور بی ایس (ا...
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان کی "لٹل سائنٹسٹ ڈے" نمائش میں شرکت، طالبات کی سائنسی صلاحیتوں کو سراہا
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان کی "لٹل سائنٹسٹ ڈے" نمائش میں شرکت، طالبات کی سائنسی صلاحیتوں کو سراہا
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان لعل جان جعفر نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پولیس لائن، کوئٹہ میں منعقدہ "لٹل سائن...
گورنر بلوچستان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کا سینیٹ اجلاس، معیاری تعلیم اور مالی استحکام پر زور
گورنر بلوچستان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کا سینیٹ اجلاس، معیاری تعلیم اور مالی استحکام پر زور
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کے آٹھویں سینیٹ اجلاس میں اعلیٰ تعلیم کے ف...
ونٹر زون کے اسکولوں میں 18 جولائی سے موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان
ونٹر زون کے اسکولوں میں 18 جولائی سے موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان
محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں 18 جولائی سے 2 اگست 2026 تک موسمِ گرما کی...
بی بی آئی ایس ای نے نہم و دہم کے عملی امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
بی بی آئی ایس ای نے نہم و دہم کے عملی امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
بلوچستان بورڈ نے جماعت نہم اور دہم کے عملی امتحانات کے لیے نیا نظام متعارف کراتے ہوئے پریکٹیکل بیسڈ اسیسمنٹ او...