وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت ہارڈن دی اسٹیٹ کمیٹی کا اجلاس، امن و امان اور انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کا جائزہ

وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت ہارڈن دی اسٹیٹ کمیٹی کا اجلاس، امن و امان اور انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کا جائزہ

کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پروانشل ہارڈن دی اسٹیٹ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال، نیشنل و پروانشل ایکشن کمیٹیوں کے فیصلوں پر پیش رفت اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشنز میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، 3561 غیر قانونی پیٹرول پمپس سیل کیے گئے اور کسٹمز حکام نے تین ماہ کے دوران 416 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط کیں۔ وزیراعلیٰ نے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

کوئٹہ، 03 دسمبر:
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پروانشل ہارڈن دی اسٹیٹ کمیٹی کا ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، نیشنل و پروانشل ایکشن کمیٹیوں میں طے شدہ اہداف پر پیش رفت اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے کمیٹی کو جامع بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، جب کہ ضلع کچھی میں 200 آپریشنز کیے گئے ہیں، اور دیگر اضلاع میں بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں 100 دہشت گردوں کو غیر مؤثر کر دیا گیا ہے۔ صوبے بھر میں 3561 غیر قانونی پیٹرول پمپس سیل کیے گئے ہیں۔ کسٹم حکام نے 2575 آپریشنز کیے، جن کے نتیجے میں گزشتہ تین ماہ کے دوران 416 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط کی گئیں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ مدارس کی رجسٹریشن اور تشکیل کردہ ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، جبکہ غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں امن و امان کی بحالی اور اسمگلنگ کے خلاف مؤثر اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ نیشنل اور پروانشل ایکشن کمیٹیوں کے فیصلوں اور طے شدہ اہداف پر پوری تندہی اور تیزی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی اور جرائم، لاقانونیت اور بدامنی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات اور اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے شرکت کی۔

Related News

بلوچستان بھر میں محرم الحرام کے جلوس اور مجالس پرامن اختتام پذیر، وزیراعلیٰ کا اداروں اور عوام کو خراجِ تحسین
بلوچستان بھر میں محرم الحرام کے جلوس اور مجالس پرامن اختتام پذیر، وزیراعلیٰ کا اداروں اور عوام کو خراجِ تحسین
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں محرم الحرام کے تمام جلوس اور مجالس پرامن طور پر ا...
بلوچستان میں بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے لیے علما اور کمیونٹی رہنماؤں کے کردار پر زور
بلوچستان میں بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے لیے علما اور کمیونٹی رہنماؤں کے کردار پر زور
فیملی پلاننگ 2023 ورکنگ گروپ کے اجلاس میں بلوچستان میں آبادی میں تیزی سے اضافے سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ فری...
بلوچستان ترقی، اصلاحات اور استحکام کی ناقابلِ واپسی راہ پر گامزن ہے، میر سرفراز بگٹی
بلوچستان ترقی، اصلاحات اور استحکام کی ناقابلِ واپسی راہ پر گامزن ہے، میر سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں تعلیم، صحت اور گورننس کے شعبوں میں نمایاں اصلاحات لائ...
بلوچستان اسمبلی میں 119 ارب روپے سے زائد کے ضمنی بجٹ کی منظوری، ترقیاتی و غیر ترقیاتی اخراجات شامل
بلوچستان اسمبلی میں 119 ارب روپے سے زائد کے ضمنی بجٹ کی منظوری، ترقیاتی و غیر ترقیاتی اخراجات شامل
بلوچستان اسمبلی نے 119 ارب روپے سے زائد کے ضمنی بجٹ کی منظوری دے دی جس میں ترقیاتی اور غیر ترقیاتی دونوں اخراج...
محرم الحرام: پی ڈی ایم اے بلوچستان کے ہنگامی امدادی اور ریسکیو انتظامات مکمل
محرم الحرام: پی ڈی ایم اے بلوچستان کے ہنگامی امدادی اور ریسکیو انتظامات مکمل
پی ڈی ایم اے بلوچستان نے 9 اور 10 محرم کے جلوسوں اور اجتماعات کے لیے ہنگامی امدادی و ریسکیو انتظامات کو حتمی ش...
واقعۂ کربلا حق و انصاف کا لازوال پیغام، عاشورہ اتحاد و رواداری کی یاد دہانی ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان
واقعۂ کربلا حق و انصاف کا لازوال پیغام، عاشورہ اتحاد و رواداری کی یاد دہانی ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی قربانیاں حق، انصاف، صبر او...