صوبے میں امن و امان کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ، 31 جنوری تک پابندیاں برقرار

صوبے میں امن و امان کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ، 31 جنوری تک پابندیاں برقرار

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت مختلف سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں، جو 31 جنوری تک نافذ العمل رہیں گے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش، گاڑیوں میں کالے شیشوں کا استعمال، موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، نقاب پوشی، چار سے زائد افراد کے اجتماع اور ہر قسم کی ریلیوں، جلوسوں اور جلسوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق یہ اقدام عوام کی جان و مال کے تحفظ اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکیورٹی اداروں سے تعاون کریں اور دفعہ 144 کے نفاذ پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ صوبے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھی جا سکے۔

صوبے میں امن و امان کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ، 31 جنوری تک پابندیاں برقرار

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت مختلف سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں، جو 31 جنوری تک نافذ العمل رہیں گے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش، گاڑیوں میں کالے شیشوں کا استعمال، موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، نقاب پوشی، چار سے زائد افراد کے اجتماع اور ہر قسم کی ریلیوں، جلوسوں اور جلسوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق یہ اقدام عوام کی جان و مال کے تحفظ اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکیورٹی اداروں سے تعاون کریں اور دفعہ 144 کے نفاذ پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ صوبے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھی جا سکے۔

Related News

آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026 میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طال...
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم...
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ضلع زیارت میں تین سرکاری اسکولوں اور چار پولیس اسٹیشنوں کے نام شہدائے پولیس کے...
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس شہداء کے نقد معاوضے اور پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی شرحوں میں اضافے کی تج...
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ محکم...
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی پر خواتین کو مبارکبا...