یونیورسٹی آف تربت میں آئی جی ایف سی کی جانب سے مستحق طلبہ میں اسکالرشپس کی تقسیم

یونیورسٹی آف تربت میں آئی جی ایف سی کی جانب سے مستحق طلبہ میں اسکالرشپس کی تقسیم

یونیورسٹی آف تربت میں آئی جی ایف سی کی جانب سے مستحق طلبہ میں اسکالرشپس کی تقسیم کے لیے خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں شعبہ قانون اور دیگر شعبہ جات کے طلبہ کے لیے مجموعی طور پر 20 لاکھ روپے کے اسکالرشپ چیکس دیے گئے۔ اسکالرشپ کی بحالی کا مقصد ہونہار اور مالی مشکلات کا شکار طلبہ کی تعلیمی معاونت ہے، جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ اور طلبہ نے تعلیم کے فروغ میں ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے کردار کو سراہا۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

یونیورسٹی آف تربت میں  آئی جی ایف سی  کی جانب سے مستحق طلبہ میں اسکالرشپ کی تقسیم کے لیے  خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف تربت پروفیسر ڈاکٹر گل حسن سمیت اساتذہ، انتظامی افسران اور طلبہ نے شرکت کی۔ کمانڈنٹ مکران اسکاؤٹس بریگیڈیئر عمر طاہر نے شعبہ قانون کے طلبہ کے لیے 10 لاکھ روپے مالیت کا اسکالرشپ چیک ڈین فیکلٹی آف لاء کے حوالے کیا۔ اس کے علاوہ دیگر مختلف شعبہ جات کے طلبہ کے لیے مزید 10 لاکھ روپے کا ایک اور چیک وائس چانسلر کو پیش کیا۔ آئی جی ایف سی ساؤتھ بلوچستان میجر جنرل بلال سرفراز نے وائس چانسلر اور طلبہ کی درخواست پر اس اسکالرشپ کو بحال کیا، جس کا مقصد ہونہار اور مستحق طلبہ کی مدد کرنا ہے ۔بریگیڈیئر عمر طاہر نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے  طلبہ کو تلقین کی کہ وہ اپنی تمام تر توجہ پڑھائی پر مرکوز رکھیں تاکہ وہ خطے کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں

۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے اسکالرشپس کی بحالی پر میجر جنرل بلال سرفراز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  کہا کہ اگرچہ اس ریجن میں باصلاحیت نوجوانوں کی کمی نہیں لیکن بہت سے طلبہ مالی وسائل کی کمی کی وجہ سے اپنی تعلیم جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی ایف سی اسکالرشپ مستحق طلبہ کو اپنے تعلیمی خوابوں کی تکمیل میں مدد فراہم کرے گا۔یونیورسٹی آف تربت کے اساتذہ اور طلبہ نے صوبے بھر میں تعلیم کے فروغ، قیام امن اور سماجی و اقتصادی ترقی میں ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی مسلسل کوششوں کو بے حد سراہا۔

Related News

بلوچستان بورڈ نے ایف اے، ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
بلوچستان بورڈ نے ایف اے، ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ نے ایف اے اور ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج...
بلوچستان میں طالبات کے لیے 400 وظائف کا اہلیتی امتحان کامیابی سے منعقد
بلوچستان میں طالبات کے لیے 400 وظائف کا اہلیتی امتحان کامیابی سے منعقد
ایچ ای سی، محکمہ اسکول ایجوکیشن بلوچستان اور بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے اشتراک سے بی ایڈ اور بی ایس (ا...
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان کی "لٹل سائنٹسٹ ڈے" نمائش میں شرکت، طالبات کی سائنسی صلاحیتوں کو سراہا
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان کی "لٹل سائنٹسٹ ڈے" نمائش میں شرکت، طالبات کی سائنسی صلاحیتوں کو سراہا
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان لعل جان جعفر نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پولیس لائن، کوئٹہ میں منعقدہ "لٹل سائن...
گورنر بلوچستان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کا سینیٹ اجلاس، معیاری تعلیم اور مالی استحکام پر زور
گورنر بلوچستان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کا سینیٹ اجلاس، معیاری تعلیم اور مالی استحکام پر زور
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کے آٹھویں سینیٹ اجلاس میں اعلیٰ تعلیم کے ف...
ونٹر زون کے اسکولوں میں 18 جولائی سے موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان
ونٹر زون کے اسکولوں میں 18 جولائی سے موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان
محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں 18 جولائی سے 2 اگست 2026 تک موسمِ گرما کی...
بی بی آئی ایس ای نے نہم و دہم کے عملی امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
بی بی آئی ایس ای نے نہم و دہم کے عملی امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
بلوچستان بورڈ نے جماعت نہم اور دہم کے عملی امتحانات کے لیے نیا نظام متعارف کراتے ہوئے پریکٹیکل بیسڈ اسیسمنٹ او...