نوکنڈی میں گھٹ واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح، روزانہ 30 ہزار گیلن پانی فراہم ہوگا

نوکنڈی میں گھٹ واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح، روزانہ 30 ہزار گیلن پانی فراہم ہوگا

نوکنڈی میں عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے گھٹ واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت شہر کو روزانہ 30 ہزار گیلن پانی فراہم کیا جائے گا، جس سے علاقے میں پانی کی قلت کے مسئلے کے حل کی توقع ہے۔

رپورٹ: نعمت اللہ بلوچ
 نوکنڈی کے عوام کو صاف اور پینے کے پانی کی بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے "گھٹ واٹر سپلائی اسکیم" کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں برگیڈیئر عامر خلیل اور ڈپٹی کمشنر چاغی عطاءالمنعم نے مشترکہ طور پر فیتہ کاٹ کر اسکیم کا آغاز کیا۔
اس اہم منصوبے کے تحت نوکنڈی شہر کو روزانہ 30 ہزار گیلن صاف پانی فراہم کیا جائے گا، جس سے علاقے میں پانی کی قلت کے مسئلے کے حل کے لیے امید بڑھ گئی ہے۔ تقریب کے دوران ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد عرفان ریئسانی نے منصوبے کی تفصیلات پر مبنی جامع بریفنگ دی، جس میں پانی کی ترسیل کے نظام، تکنیکی پہلو اور عوامی فوائد پر روشنی ڈالی گئی۔
گھٹ واٹر سپلائی اسکیم نہ صرف شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرے گی بلکہ علاقے کی مجموعی ترقی اور معیارِ زندگی میں بہتری کے لیے بھی ایک سنگِ میل ثابت ہوگی۔

Related News

آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026 میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طال...
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم...
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ضلع زیارت میں تین سرکاری اسکولوں اور چار پولیس اسٹیشنوں کے نام شہدائے پولیس کے...
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس شہداء کے نقد معاوضے اور پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی شرحوں میں اضافے کی تج...
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ محکم...
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی پر خواتین کو مبارکبا...