لسبیلہ یونیورسٹی اوتھل اور بلوچستان ایگریکلچر کالج کوئٹہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اوتھل/کوئٹہ: لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز  اوتھل اور بلوچستان ایگریکلچر کالج کوئٹہ کے درمیان تعلیمی و تحقیقی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔مفاہمتی یادداشت پر لسبیلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین اور بلوچستان ایگریکلچر کالج کوئٹہ کے پرنسپل پروفیسر عبدالرزاق ریکی نے دستخط کیے۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر الٰہی بخش مرغزانی، رجسٹرار ڈاکٹر بالاچ رشید اور فیکلٹی آف ایگریکلچر کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد راشد بھی موجود تھے۔ اس مفاہمتی یادداشت کا مقصد  دوںوں یونیورسٹیوں  کے درمیان زراعت، پانی اور سمندری علوم کے شعبوں میں تعاون کے لیے ایک جامع فریم ورک قائم کرنا ہے۔ معاہدے کے تحت دونوں ادارے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تحقیقی منصوبوں، وسائل کے اشتراک اور مہارت کے تبادلے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ یادداشت کے مطابق دونوں ادارے لیبارٹری تکنیکی ماہرین کی استعداد کار بڑھانے کے لیے تربیتی مواقع فراہم کریں گے، جبکہ پی ایچ ڈی ہولڈرز کے تبادلے کے پروگراموں کے امکانات بھی تلاش کیے جائیں گے تاکہ مشترکہ تحقیق اور علم کے تبادلے کو فروغ دیا جا سکے۔اس کے علاوہ، تعلیمی اور پیشہ ورانہ ترقی کے فروغ کے لیے مشترکہ سرگرمیوں جیسے ورکشاپس، سیمینارز اور کانفرنسز کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ معاہدہ صوبے میں زرعی تحقیق اور اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Related News

لوامز میں پائیدار زرعی کاروبار کے فروغ پر دو روزہ بین الاقوامی سیمینار منعقد

لوامز اوتھل میں جرمن تعاون (GIZ) اور یورپی یونین کے اشتراک سے پائیدار زرعی کاروبار کے فروغ پر دو روزہ بین الاق...
بلوچستان میں طبی تعلیم کے شعبے میں انقلابی اصلاحات کا آغاز، سالانہ 10 ہزار ماہرین تیار کرنے کا ہدف

گورنر بلوچستان نے کہا ہے کہ بولان میڈیکل یونیورسٹی کے ذریعے طبی تعلیم میں اصلاحات کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ جدید...
ڈیجی بیز پروگرام کی کامیابی کا جشن، بلوچستان کے فری لانسرز کو خراجِ تحسین

وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں ڈیجی بیز پروگرام کی کامیابی کا جشن منایا گیا اور ٹاپ فری لانسرز کو اعزازات سے...
محکمہ تعلیم بلوچستان میں 1,372 نئی تدریسی و غیر تدریسی آسامیوں کی منظوری کا عمل شروع

حکومت بلوچستان نے مالی سال 2025-26 کے لیے محکمہ اسکول ایجوکیشن میں 1,372 نئی آسامیوں کی تخلیق اور منظوری کا عم...
بلوچستان یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 11 ہزار سے زائد طلبہ کو شہری تعلیم کی تربیت فراہم

بلوچستان یوتھ سوشو اکنامک ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت کوئٹہ کے تعلیمی اداروں میں منعقدہ تربیتی سیشنز کے ذریعے 11 ہ...
بلوچستان میں کم کارکردگی والے اور کمیونٹی اسکولوں کے لیے پی پی پی فریم ورک کو حتمی شکل دے دی گئی

گریڈز بلوچستان پراجیکٹ کے تحت منعقدہ مشاورتی ورکشاپ میں کم کارکردگی والے اور کمیونٹی بیسڈ اسکولوں کے لیے پبلک...