کوئٹہ میں ڈیجیٹل سول رجسٹریشن موبائل ایپ کا پائلٹ منصوبہ شروع

کوئٹہ میں ڈیجیٹل سول رجسٹریشن موبائل ایپ کا پائلٹ منصوبہ شروع

نادرا اور حکومتِ بلوچستان کے اشتراک سے کوئٹہ میں ڈیجیٹل سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم (سی آر ایم ایس) موبائل ایپ کے پائلٹ مرحلے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ منصوبے کا افتتاح سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و رورل ڈویلپمنٹ بلوچستان عبدالرؤف بلوچ نے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر نادرا (آر ایچ او کوئٹہ) فیاض الرحمن، ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ثناء اللہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا و انچارج سی آر ایم ایس ضیاء الرحمٰن بھی موجود تھے۔ حکام کے مطابق اس موبائل ایپ کے ذریعے شہری پیدائش، وفات، نکاح اور طلاق کی رجسٹریشن آن لائن کر سکیں گے۔ نادرا سے منسلک ہونے کے باعث نظام کے تحت فارم ب کے اجرا کا عمل بھی خودکار ہو جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس نظام سے شہریوں کو سہولت، شفافیت اور تیز رفتار خدمات فراہم کی جائیں گی، جبکہ پائلٹ مرحلہ کامیاب ہونے کی صورت میں اسے مرحلہ وار پورے بلوچستان میں نافذ کیا جائے گا۔

کوئٹہ میں ڈیجیٹل سول رجسٹریشن موبائل ایپ کا پائلٹ منصوبہ شروع

نادرا اور حکومتِ بلوچستان کے اشتراک سے کوئٹہ میں ڈیجیٹل سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم (سی آر ایم ایس) موبائل ایپ کے پائلٹ مرحلے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
منصوبے کا افتتاح سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و رورل ڈویلپمنٹ بلوچستان عبدالرؤف بلوچ نے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر نادرا (آر ایچ او کوئٹہ) فیاض الرحمن، ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ثناء اللہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا و انچارج سی آر ایم ایس ضیاء الرحمٰن بھی موجود تھے۔

حکام کے مطابق اس موبائل ایپ کے ذریعے شہری پیدائش، وفات، نکاح اور طلاق کی رجسٹریشن آن لائن کر سکیں گے۔ نادرا سے منسلک ہونے کے باعث نظام کے تحت فارم ب کے اجرا کا عمل بھی خودکار ہو جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس نظام سے شہریوں کو سہولت، شفافیت اور تیز رفتار خدمات فراہم کی جائیں گی، جبکہ پائلٹ مرحلہ کامیاب ہونے کی صورت میں اسے مرحلہ وار پورے بلوچستان میں نافذ کیا جائے گا۔

Related News

آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026 میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طال...
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم...
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ضلع زیارت میں تین سرکاری اسکولوں اور چار پولیس اسٹیشنوں کے نام شہدائے پولیس کے...
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس شہداء کے نقد معاوضے اور پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی شرحوں میں اضافے کی تج...
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ محکم...
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی پر خواتین کو مبارکبا...