نصیرآباد کے نوجوان گلوکار شاہد جمالی نے صوبائی سطح پر کامیابی کا نیا باب رقم کر دیا

نصیرآباد کے نوجوان گلوکار شاہد جمالی نے صوبائی سطح پر کامیابی کا نیا باب رقم کر دیا

ضلع نصیرآباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان گلوکار شاہد جمالی نے "ایمان بلوچستان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام" میں اے کلاس کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے اپنے ضلع اور خاندان کا نام روشن کیا۔ ان کی کامیابی بلوچستان کے باصلاحیت نوجوانوں کے لیے امید اور حوصلے کی ایک روشن مثال بن گئی ہے۔

رپورٹ  : نصیرآباد
بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کی ایک سادہ سی بستی سے اٹھنے والی آواز آج پورے صوبے میں پہچانی جا رہی ہے۔ یہ کہانی ہے ایک ایسے نوجوان کی، جس نے محدود وسائل، مشکلات اور محرومیوں کے باوجود اپنے خواب کا دامن نہیں چھوڑا۔یہ ہیں نوجوان گلوکار ۔ شاہد علی جمالی، جنہوں نے اپنی محنت، لگن اور خداداد صلاحیتوں کے بل بوتے پر موسیقی کی دنیا میں اپنی الگ پہچان بنائی۔شاہد جمالی کا تعلق نصیرآباد کے ایک دیہی علاقے سے ہے، جہاں محدود وسائل کے باوجود انہوں نے اپنے والد دائم جمالی کی رہنمائی میں فنِ موسیقی کا سفر شروع کیا۔ مقامی تقریبات سے آغاز کرنے والے شاہد نے مسلسل ریاض اور محنت کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو نکھارا اور اپنی آواز کو صوبائی سطح تک پہنچا دیا۔ صوبائی سطح پر منعقد ہونے والے "ایمان بلوچستان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام" میں شاہد جمالی نے سینکڑوں امیدواروں کے درمیان اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور اے کلاس کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ پورے ضلع نصیرآباد کا نام روشن کر دیا۔نظرِبان بلوچستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہد جمالی نے کہا کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، ضرورت صرف مواقع اور سرپرستی کی ہے۔ 
شاہد جمالی کی کامیابی اس حقیقت کی روشن مثال ہے کہ خواب بڑے ، ارادے مضبوط اور محنت مسلسل ہو تو وسائل کی کمی بھی منزل تک پہنچنے سے نہیں روک سکتی۔آج شاہد جمالی صرف ایک نوجوان گلوکار نہیں، بلکہ نصیرآباد کے ان گنت باصلاحیت نوجوانوں کی امید بن چکے ہیں جو محدود وسائل کے باوجود اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔ ان کی کامیابی اس پیغام کی ترجمان ہے کہ بلوچستان کی دھرتی ٹیلنٹ سے مالا مال ہے، ضرورت صرف ایسے ہونہار نوجوانوں کو آگے لانے اور ان کی سرپرستی کرنے کی ہے۔

Keywords : Shahid Jamalli, Naseerabad, Balochistan Talent Hunt, Youth Talent


Related News

قلات میں آڑو کی فصل عروج پر، مقامی معیشت کو فروغ ملنے لگا
قلات میں آڑو کی فصل عروج پر، مقامی معیشت کو فروغ ملنے لگا
قلات میں آڑو کی چنائی زور و شور سے جاری ہے اور روزانہ بڑی مقدار میں تازہ پھل ملک کی مختلف منڈیوں میں بھیجا جا...
مصنوعی ذہانت: تعلیم کے لیے نعمت یا چیلنج؟
مصنوعی ذہانت: تعلیم کے لیے نعمت یا چیلنج؟
مصنوعی ذہانت تعلیم کے شعبے میں سیکھنے کے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے، مگر اس کا غیر ذمہ دارانہ استعمال طلبہ کی تخ...
نوشکی کے میٹھے انگوروں کی بہار، فصل کے ساتھ روزگار کے نئے مواقع
نوشکی کے میٹھے انگوروں کی بہار، فصل کے ساتھ روزگار کے نئے مواقع
بلوچستان کے ضلع نوشکی کے اعلیٰ معیار اور قدرتی مٹھاس سے بھرپور انگور ملک بھر کی منڈیوں میں پہنچنا شروع ہوگئے ہ...
بڑھتی ہوئی گرمی اور عالمی حدت: تبدیلی کا آغاز ہم سے
بڑھتی ہوئی گرمی اور عالمی حدت: تبدیلی کا آغاز ہم سے
شدید گرمی اور موسمیاتی تبدیلی اب پوری دنیا کے لیے ایک سنگین حقیقت بن چکی ہے۔ اگر ہم توانائی اور پانی کے درست ا...
قانونِ مفروضہ : کیا ہماری سوچ واقعی ہماری حقیقت بن سکتی ہے؟
قانونِ مفروضہ : کیا ہماری سوچ واقعی ہماری حقیقت بن سکتی ہے؟
قانونِ مفروضہ (لا آف اسمپشن) کے مطابق انسان جن خیالات اور یقین کو اپنی حقیقت مان لیتا ہے، وہی اس کے رویوں اور...
بارکھان کے مشہور گاجا سیب چند دنوں میں ملک بھر کی منڈیوں کی زینت بن جائیں گے
بارکھان کے مشہور گاجا سیب چند دنوں میں ملک بھر کی منڈیوں کی زینت بن جائیں گے
ضلع بارکھان کے علاقے بغاؤ میں گاجا سیب کی فصل تیار ہو چکی ہے اور آئندہ چند روز میں توڑائی کے بعد یہ ملک بھر کی...