بلوچستان میں زرعی ترقی اور برآمدات کے لیے نئی راہیں۔

بلوچستان میں زرعی ترقی اور برآمدات کے لیے نئی راہیں۔

سیکرٹری ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) شہریار خان نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے دورے کے دوران اگست یا ستمبر میں بلوچستان میں زرعی نمائش کے انعقاد کا اعلان کیا۔ نمائش کا مقصد صوبے کی زرعی پیداوار کو ویلیو ایڈیشن، سرٹیفیکیشن اور فوڈ سیفٹی کے ذریعے عالمی منڈیوں تک پہنچانا ہے۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا
سیکرٹری ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) شہریار خان کی ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ آمد پر صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان حاجی محمد ایوب خان مریانی اور نائب صدر انجینئر میر وائس خان کاکڑ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر منعقدہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری TDAP شہریار خان نے اعلان کیا کہ اگست یا ستمبر میں بلوچستان میں ایک بڑی زرعی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا، جس کا مقصد صوبے میں پیدا ہونے والی زرعی اجناس بالخصوص زیتون، سیب، پیاز، ٹماٹر اور دیگر میوہ جات و سبزیوں کی ویلیو ایڈیشن، سرٹیفیکیشن اور فوڈ سیفٹی کے ذریعے یورپی اور وسطی ایشیائی منڈیوں تک رسائی کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں منعقدہ زرعی نمائش کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، جس کے نتیجے میں اب تک 52 ملین ڈالرز کی ڈیمانڈز موصول ہو چکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہارٹیکلچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی (PHDEC) کا دفتر بھی جلد کوئٹہ میں قائم کیا جا رہا ہے، جس سے صوبے کے زمینداروں اور برآمدکنندگان کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔
اس موقع پر صدر چیمبر حاجی محمد ایوب خان مریانی، زمیندار نمائندگان اور PHDEC کے حکام نے بلوچستان میں زیتون، زعفران اور دیگر زرعی فصلوں کی ویلیو ایڈیشن، جدید مشینری کی فراہمی اور زمینداروں کو مشاورتی سہولیات فراہم کرنے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

Related News

گوادر پورٹ پر بین الاقوامی ٹرانس شپمنٹ سرگرمیاں جاری
گوادر پورٹ پر بین الاقوامی ٹرانس شپمنٹ سرگرمیاں جاری
علاقائی بحری کشیدگی کے باوجود گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں، جہاں بنگلہ دیشی پرچم بردار جہاز سنگاپور...
گورنر بلوچستان نے "وون اِٹ" ڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ پلیٹ فارم کا خیرمقدم کر دیا
گورنر بلوچستان نے "وون اِٹ" ڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ پلیٹ فارم کا خیرمقدم کر دیا
گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ "وون اِٹ" پلیٹ فارم نوجوان کاروباری افراد کو جدید کاروباری مواقع...
پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تجارتی معاہدے پر مذاکرات میں نمایاں پیش رفت
پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تجارتی معاہدے پر مذاکرات میں نمایاں پیش رفت
واشنگٹن میں پاکستان اور امریکا کے درمیان مجوزہ باہمی تجارتی معاہدے پر دو روزہ مذاکرات میں ٹیرف، تجارت، سرمایہ...
پاک ایران سرحدی حکام کا اہم اجلاس، بارڈر ٹریڈ اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاک ایران سرحدی حکام کا اہم اجلاس، بارڈر ٹریڈ اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاک ایران راہداری گیٹ پر دونوں ممالک کے سرحدی حکام نے بارڈر ٹریڈ، زائرین کی آمدورفت، سیکیورٹی اور اسمگلنگ کی ر...
بلوچستان میں پہلی بار "بلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو 2026" اگلے ماہ منعقد ہوگی
بلوچستان میں پہلی بار "بلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو 2026" اگلے ماہ منعقد ہوگی
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات پر بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور بیوٹمز کے اشتراک سے ص...
کوئٹہ: ٹی ڈی اے پی کا خواتین کے برآمدی کاروبار کے فروغ کے لیے خصوصی سیمینار
کوئٹہ: ٹی ڈی اے پی کا خواتین کے برآمدی کاروبار کے فروغ کے لیے خصوصی سیمینار
ٹی ڈی اے پی نے کوئٹہ میں خواتین کاروباری شخصیات، طلبہ اور ابھرتے ہوئے برآمدکنندگان کے لیے برآمدی کاروبار اور ض...