ایس بی کے وومن یونیورسٹی کوئٹہ میں پی ایم یو-بی ای ایس پی فلّی فنڈڈ اسکالرشپس سے متعلق اورینٹیشن سیشن کا انعقاد

ایس بی کے وومن یونیورسٹی کوئٹہ میں پی ایم یو-بی ای ایس پی فلّی فنڈڈ اسکالرشپس سے متعلق اورینٹیشن سیشن کا انعقاد

کوئٹہ میں سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں پی ایم یو-بی ای ایس پی اسکالرشپ پروگرام سے متعلق اورینٹیشن سیشن منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر طالبات کو مکمل فنڈڈ اسکالرشپ، اہلیت کے معیار اور داخلہ و تعلیمی سہولیات کے بارے میں تفصیلی آگاہی

رپورٹ : عروبہ کوئٹہ 
پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ، بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ پروگرام ، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت ورلڈ بینک کے تعاون سے گریڈ-بی پروجیکٹ کے تحت تقریباً 400 فلّی فنڈڈ اسکالرشپس کے حوالے سے ایک اورینٹیشن سیشن سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی، کوئٹہ میں منعقد کیا گیا۔
اس سیشن میں سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے شعبۂ تعلیم اور یونیورسٹی انتظامیہ کے تعاون سے پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ  کی ٹیم نے شرکت کی۔ ٹیم نے طالبات اور اساتذہ کو اسکالرشپ پروگرام کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ یہ اسکالرشپ بلوچستان کی طالبات کے لیے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا  سنہری موقع ہے، جس کا مقصد تعلیمی مواقع کو فروغ دینا اور طلبہ کی معاونت کرنا ہے۔ اس موقع پر مختلف جامعات، داخلہ کے طریقہ کار اور اسکالرشپ کے تحت فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بھی مکمل رہنمائی فراہم کی گئی۔
اس اسکالرشپ کے لیے اہلیت کے معیار درج ذیل ہیں: امیدوار کا خاتون  ہونا ضروری ہے اور اس نے بارہویں جماعت  کامیابی سے پاس کی ہو۔ میٹرک میں کم از کم 55 فیصد اور انٹرمیڈیٹ میں بھی کم از کم 55 فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی ہیں۔ امیدوار کا بلوچستان کا لوکل ڈومیسائل ہونا بھی ضروری ہے۔
جو طالبات ان تمام شرائط پر پورا اترتی ہیں وہ اس اسکالرشپ کے لیے اہل تصور کی جائیں گی۔ یہ ایک فلّی فنڈڈ  اسکالرشپ ہے جس میں داخلہ فیس، ٹیوشن فیس، ٹیسٹ فیس اور آخری ڈگری تک تمام تعلیمی اخراجات محکمہ اسکول ایجوکیشن، حکومت بلوچستان اور پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ برداشت کرے گا۔

Keywords : BESP Scholarship, SBK Women University Quetta, Fully Funded Education Program, PMU Orientation Session

Related News

بلوچستان بورڈ نے ایف اے، ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
بلوچستان بورڈ نے ایف اے، ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ نے ایف اے اور ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج...
بلوچستان میں طالبات کے لیے 400 وظائف کا اہلیتی امتحان کامیابی سے منعقد
بلوچستان میں طالبات کے لیے 400 وظائف کا اہلیتی امتحان کامیابی سے منعقد
ایچ ای سی، محکمہ اسکول ایجوکیشن بلوچستان اور بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے اشتراک سے بی ایڈ اور بی ایس (ا...
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان کی "لٹل سائنٹسٹ ڈے" نمائش میں شرکت، طالبات کی سائنسی صلاحیتوں کو سراہا
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان کی "لٹل سائنٹسٹ ڈے" نمائش میں شرکت، طالبات کی سائنسی صلاحیتوں کو سراہا
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان لعل جان جعفر نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پولیس لائن، کوئٹہ میں منعقدہ "لٹل سائن...
گورنر بلوچستان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کا سینیٹ اجلاس، معیاری تعلیم اور مالی استحکام پر زور
گورنر بلوچستان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کا سینیٹ اجلاس، معیاری تعلیم اور مالی استحکام پر زور
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کے آٹھویں سینیٹ اجلاس میں اعلیٰ تعلیم کے ف...
ونٹر زون کے اسکولوں میں 18 جولائی سے موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان
ونٹر زون کے اسکولوں میں 18 جولائی سے موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان
محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں 18 جولائی سے 2 اگست 2026 تک موسمِ گرما کی...
بی بی آئی ایس ای نے نہم و دہم کے عملی امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
بی بی آئی ایس ای نے نہم و دہم کے عملی امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
بلوچستان بورڈ نے جماعت نہم اور دہم کے عملی امتحانات کے لیے نیا نظام متعارف کراتے ہوئے پریکٹیکل بیسڈ اسیسمنٹ او...