خاران میں وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت 80 سے زائد طلبہ میں لیپ ٹاپس تقسیم

خاران میں وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت 80 سے زائد طلبہ میں لیپ ٹاپس تقسیم

بلوچستان یونیورسٹی سب کیمپس خاران میں وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کے تحت 80 سے زائد طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپس تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں تعلیمی و انتظامی حکام نے جدید ٹیکنالوجی تک رسائی کو طلبہ کی تعلیمی اور تحقیقی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔ طلبہ نے اس اقدام کو اپنی تعلیم اور مستقبل کے لیے مفید سہولت قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

رپورٹ: خاران

خاران میں وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کے تحت تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں بلوچستان یونیورسٹی سب کیمپس خاران کے 80 سے زائد طلبہ و طالبات میں جدید لیپ ٹاپس تقسیم کیے گئے۔تقریب میں فوکل پرسن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگزامینیشن تنویر احمد صالح،  فیکلٹی ممبران، انتظامی افسران اور طلبہ نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم نوجوانوں کو جدید تعلیمی وسائل فراہم کرنے کی ایک اہم کاوش ہے۔ جدید ٹیکنالوجی تک رسائی طلبہ کی تعلیمی اور تحقیقی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ لیپ ٹاپ اسکیم کے ساتھ  بلوچستان ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ اور دیگر مختلف اسکالرشپ پروگرامز کے ذریعے بھی مستحق طلبہ کو تعلیمی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں گے جس سے  ہر طالب علم کو جدید تعلیمی سہولیات میسر آئیں اور وہ ملکی ترقی میں اپنا مؤثر کردار ادا کر سکے۔تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) خاران کے سینئر رہنما میر محمود جان نوشیروانی ایڈووکیٹ نے بھی خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی،۔لیپ ٹاپس کی تقسیم پر طلبہ و طالبات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنی تعلیمی سرگرمیوں اور مستقبل کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ایک اہم سہولت قرار دیا۔

#Kharan #PMYouthLaptopScheme #LaptopDistribution #Students #HigherEducation #Balochistan #UniversityOfBalochistan #DigitalEducation #YouthEmpowerment #EducationForAll #Pakistan #KharanNews

Related News

بلوچستان میں طالبات کے لیے 400 وظائف کا اہلیتی امتحان کامیابی سے منعقد
بلوچستان میں طالبات کے لیے 400 وظائف کا اہلیتی امتحان کامیابی سے منعقد
ایچ ای سی، محکمہ اسکول ایجوکیشن بلوچستان اور بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے اشتراک سے بی ایڈ اور بی ایس (ا...
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان کی "لٹل سائنٹسٹ ڈے" نمائش میں شرکت، طالبات کی سائنسی صلاحیتوں کو سراہا
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان کی "لٹل سائنٹسٹ ڈے" نمائش میں شرکت، طالبات کی سائنسی صلاحیتوں کو سراہا
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان لعل جان جعفر نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پولیس لائن، کوئٹہ میں منعقدہ "لٹل سائن...
گورنر بلوچستان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کا سینیٹ اجلاس، معیاری تعلیم اور مالی استحکام پر زور
گورنر بلوچستان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کا سینیٹ اجلاس، معیاری تعلیم اور مالی استحکام پر زور
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کے آٹھویں سینیٹ اجلاس میں اعلیٰ تعلیم کے ف...
ونٹر زون کے اسکولوں میں 18 جولائی سے موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان
ونٹر زون کے اسکولوں میں 18 جولائی سے موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان
محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں 18 جولائی سے 2 اگست 2026 تک موسمِ گرما کی...
بی بی آئی ایس ای نے نہم و دہم کے عملی امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
بی بی آئی ایس ای نے نہم و دہم کے عملی امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
بلوچستان بورڈ نے جماعت نہم اور دہم کے عملی امتحانات کے لیے نیا نظام متعارف کراتے ہوئے پریکٹیکل بیسڈ اسیسمنٹ او...
بلوچستان کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں جسمانی سزا پر مکمل پابندی
بلوچستان کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں جسمانی سزا پر مکمل پابندی
محکمہ تعلیم (اسکولز) بلوچستان نے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں طلبہ کو جسمانی سزا اور ہتک آمیز رویے پر...