محرم الحرام: پی ڈی ایم اے بلوچستان کے ہنگامی امدادی اور ریسکیو انتظامات مکمل

محرم الحرام: پی ڈی ایم اے بلوچستان کے ہنگامی امدادی اور ریسکیو انتظامات مکمل

پی ڈی ایم اے بلوچستان نے 9 اور 10 محرم کے جلوسوں اور اجتماعات کے لیے ہنگامی امدادی و ریسکیو انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ جلوسوں کے راستوں اور حساس مقامات پر ریسکیو ٹیمیں تعینات رہیں گی جبکہ مواصلاتی نظام، آلات اور امدادی گاڑیوں کو مکمل طور پر فعال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کوئٹہ: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان نے 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر مذہبی جلوسوں اور اجتماعات کے دوران عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی امدادی اور ریسکیو انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے ریسکیو اسٹیشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے اصغر علی جمالی کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں محرم الحرام کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں مواصلاتی نظام، امدادی عملے کی تعیناتی، جلوسوں کے راستوں اور حساس مقامات پر ریسکیو ٹیموں کی موجودگی، ریسکیو آلات کی دستیابی اور امدادی گاڑیوں کی مکمل فعالیت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر فوری ردعمل کی صلاحیت کو مؤثر بنانے اور متعلقہ اداروں کے درمیان رابطے کو مزید مضبوط کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے اصغر علی جمالی نے متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران مکمل چوکسی اختیار کی جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ ریسکیو اہلکار، مواصلاتی نظام، آلات اور امدادی گاڑیاں ہر وقت مکمل طور پر فعال رہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری امداد فراہم کی جا سکے۔

Related News

آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026 میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طال...
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم...
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ضلع زیارت میں تین سرکاری اسکولوں اور چار پولیس اسٹیشنوں کے نام شہدائے پولیس کے...
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس شہداء کے نقد معاوضے اور پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی شرحوں میں اضافے کی تج...
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ محکم...
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی پر خواتین کو مبارکبا...