بلوچستان میں موسمیاتی تحفظ کے لیے ماحولیاتی نظام پر مبنی اقدامات ناگزیر قرار

بلوچستان میں موسمیاتی تحفظ کے لیے ماحولیاتی نظام پر مبنی اقدامات ناگزیر قرار

ری چارج پاکستان پراجیکٹ کے تحت منعقدہ ورکشاپ میں ماہرین اور حکام نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ماحولیاتی نظام پر مبنی موافقت اور گرین انفراسٹرکچر کی اہمیت پر زور دیا۔ پی ڈی ایم اے بلوچستان نے شجرکاری، جنگلات کے فروغ اور ماحول دوست اقدامات کو صوبے کے لیے موسمیاتی تحفظ کی کلید قرار دیا۔

 

کوئٹہ: ری چارج پاکستان پراجیکٹ کے تحت ماحولیاتی نظام پر مبنی موافقت (Ecosystem-Based Adaptation) اور گرین انفراسٹرکچر کے موضوع پر ایک ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں سرکاری حکام، ماہرین ماحولیات اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شراکت داروں نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں بلوچستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے اثرات اور ماحولیاتی تنزلی سے نمٹنے کے لیے پائیدار حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے بلوچستان اصغر علی جمالی نے ری چارج پاکستان پراجیکٹ کے نفاذ میں ادارے کے کردار اور اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی نظام پر مبنی موافقت اور گرین انفراسٹرکچر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے، قدرتی آفات کے خطرات میں کمی لانے اور صوبے میں موسمیاتی مزاحمت بڑھانے کے لیے مؤثر ذرائع ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو خشک سالی، سیلاب، زمین کے انحطاط اور دیگر ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے، جن سے نمٹنے کے لیے شجرکاری مہمات اور ماحولیات کے تحفظ سے متعلق اقدامات ناگزیر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگلات کے رقبے میں اضافہ صوبے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

اصغر علی جمالی نے حکومتی اداروں، مقامی آبادی، سول سوسائٹی اور دیگر شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ ماحول دوست اقدامات اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششیں کریں تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک محفوظ اور پائیدار ماحول یقینی بنایا جا سکے۔

ورکشاپ کے اختتام پر کنزرویٹر جنگلات ارز محمد نے شرکاء کی فعال شرکت اور تجاویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی نظام پر مبنی موافقت اور گرین انفراسٹرکچر کے فروغ سے بلوچستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے اور ایک زیادہ محفوظ و پائیدار مستقبل کی جانب پیش رفت میں مدد ملے گی۔

 
Keywords : Climate Resiliance, Ecosystem-Based Adaptation, Recharge Pakistan Project, Green Infrastructure 
 

Related News

آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026 میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طال...
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم...
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ضلع زیارت میں تین سرکاری اسکولوں اور چار پولیس اسٹیشنوں کے نام شہدائے پولیس کے...
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس شہداء کے نقد معاوضے اور پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی شرحوں میں اضافے کی تج...
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ محکم...
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی پر خواتین کو مبارکبا...