کوئٹہ میں افغان مہاجرین کی ملک بدری اور سرچ آپریشنز میں تیزی

کوئٹہ میں افغان مہاجرین کی ملک بدری اور سرچ آپریشنز میں تیزی

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز شروع کر دیے ہیں اور متعدد غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملک بدری کی کارروائیاں قانون کے مطابق تیزی سے جاری رہیں گی۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا
 افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل میں مزید تیزی لائی گئی ہے، خاص طور پر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز شروع کر دیے ہیں تاکہ غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی نشاندہی اور گرفتاری کی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق، کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ایس ایچ اوز کی نگرانی میں چھاپے مارے جا رہے ہیں اور دکانوں، مارکیٹوں سمیت عوامی مقامات پر بھی افغان مہاجرین کی تلاش جاری ہے۔ اس دوران متعدد غیر قانونی مقیم افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
گذشتہ روز خروٹ آباد سے گرفتار افغان مہاجرین کو انتظامیہ کی جانب سے آج ملک بدر کیے جانے کا امکان ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک بدری کا اگلا مرحلہ فعال ہو چکا ہے اور کارروائیاں قانون کے مطابق منظم انداز میں تیزی سے جاری رہیں گی۔
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تعاون کریں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں تاکہ عمل درآمد موثر اور قانون کے دائرے میں رہے۔

Related News

آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026 میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طال...
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم...
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ضلع زیارت میں تین سرکاری اسکولوں اور چار پولیس اسٹیشنوں کے نام شہدائے پولیس کے...
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس شہداء کے نقد معاوضے اور پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی شرحوں میں اضافے کی تج...
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ محکم...
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی پر خواتین کو مبارکبا...