کوہلو میں بی ایس ڈی آئی کے تحت ترقیاتی منصوبوں میں نمایاں تیزی

کوہلو میں بی ایس ڈی آئی کے تحت ترقیاتی منصوبوں میں نمایاں تیزی

بی ایس ڈی آئی کے تحت کوہلو میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز ہو گئی ہے۔ انجنیئر عالم بلوچ نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے جاری کاموں کا جائزہ لیا اور معیاری تعمیرات کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔ عوامی حلقوں نے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے بہتری کے نئے امکانات کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

کوہلو: بی ایس ڈی آئی کے تحت وزیراعلیٰ بلوچستان کے خصوصی وژن پر ترقیاتی منصوبوں کی رفتار میں نمایاں تیزی آ گئی ہے۔ اس سلسلے میں بی ایس ڈی آئی ٹیم کے انجنیئر عالم بلوچ نے کوہلو کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری منصوبوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

اپنے دورے کے دوران انہوں نے پیپلز کالونی اور ماڈل ٹاؤن میں واٹر فلٹریشن پلانٹس، ماڈل ٹاؤن میں ڈرین اور سیوریج نالوں کی تعمیر، کوہلو۔سبی روڈ پر پچنگ کے کام، گرلز انٹر کالج میں سڑک کی تعمیر، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کریم داد شہر میں اضافی کمروں کی تعمیر، اور شیلٹرز گرلز پرائمری سکول صوبدار خان میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔
انجنیئر عالم بلوچ نے متعلقہ عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن اور صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق عوامی مسائل کے حل کے لیے بی ایس ڈی آئی عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کھلی کچہریوں میں اٹھائے گئے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ عوام کو بروقت سہولیات فراہم ہوں۔
دوسری جانب عوامی حلقوں نے حکومت بلوچستان کے ان اقدامات کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ جاری ترقیاتی کاموں سے ضلع میں ترقی و خوشحالی کے نئے امکانات پیدا ہو رہے ہیں، جو مستقبل میں کوہلو کی مجموعی صورتحال کو مثبت طور پر بدلنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ا

Related News

آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026 میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طال...
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم...
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ضلع زیارت میں تین سرکاری اسکولوں اور چار پولیس اسٹیشنوں کے نام شہدائے پولیس کے...
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس شہداء کے نقد معاوضے اور پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی شرحوں میں اضافے کی تج...
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ محکم...
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی پر خواتین کو مبارکبا...