بلوچستان میں بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے لیے علما اور کمیونٹی رہنماؤں کے کردار پر زور

بلوچستان میں بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے لیے علما اور کمیونٹی رہنماؤں کے کردار پر زور

فیملی پلاننگ 2023 ورکنگ گروپ کے اجلاس میں بلوچستان میں آبادی میں تیزی سے اضافے سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ فریقین کے مشترکہ کردار کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں خاندانی منصوبہ بندی کی سہولیات کی فراہمی، عملے کی تربیت اور عوامی آگاہی کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

کوئٹہ: بلوچستان میں بڑھتی ہوئی آبادی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے علما کرام، کمیونٹی رہنماؤں اور تمام متعلقہ فریقین کے مشترکہ کردار کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

اس بات کا اظہار فیملی پلاننگ 2023 ورکنگ گروپ کے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا، جس کا مشترکہ اہتمام محکمہ بہبود آبادی، حکومت بلوچستان اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے آبادی (یو این ایف پی اے) نے کیا۔

اجلاس میں صوبے میں آبادی میں تیزی سے اضافے سے نمٹنے کے لیے حکمت عملیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق اشیا بلوچستان کے تمام اضلاع تک پہنچا دی گئی ہیں جبکہ آئندہ مالی سال میں محکمہ کی کارکردگی بہتر بنانے اور خدمات تک رسائی بڑھانے کے لیے خاطر خواہ فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ یو این ایف پی اے کے تعاون سے مرد و خواتین عملے کو الیکٹرانک کلائنٹ ریکارڈ (ECR) موبائل ایپلی کیشن کے استعمال کی تربیت دی گئی ہے، جبکہ اضلاع کی سطح پر تربیت کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے لیے نو ماسٹر ٹرینرز بھی تیار کیے گئے ہیں۔

شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق آگاہی بڑھانے اور بنیادی سطح پر خدمات کی فراہمی کے لیے علما کرام، کمیونٹی موبلائزرز اور مقامی انتظامی نمائندوں کو مؤثر انداز میں شامل کیا جا رہا ہے۔

یو این ایف پی اے کے حکام نے بلوچستان حکومت، محکمہ بہبود آبادی اور محکمہ صحت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی کی سہولیات اور آگاہی کو ہر طبقے اور ہر علاقے تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

Keywords : Family Planning, Population Growth, UNFPA, Balochistan Health
 
Related News

آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026 میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طال...
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم...
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ضلع زیارت میں تین سرکاری اسکولوں اور چار پولیس اسٹیشنوں کے نام شہدائے پولیس کے...
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس شہداء کے نقد معاوضے اور پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی شرحوں میں اضافے کی تج...
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ محکم...
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی پر خواتین کو مبارکبا...