کوئٹہ میں نان فنکشنل اسکولوں کی بحالی سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد

کوئٹہ میں نان فنکشنل اسکولوں کی بحالی سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت اجلاس میں نان فنکشنل اسکولوں کو تعطیلات کے فوراً بعد فعال بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے باہمی تعاون پر زور دیا گیا۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

کوئٹہ میں ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ضلع کوئٹہ میں موجود نان فنکشنل اسکولوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں درپیش مسائل اور رکاوٹوں پر روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ہدایت کی کہ جہاں جہاں نان فنکشنل اسکول موجود ہیں وہاں موسمِ تعطیلات کے دوران تمام ضروری مرمتی، انتظامی اور دیگر امور مکمل کیے جائیں تاکہ اسکول تعطیلات کے فوراً بعد دوبارہ فعال ہو سکیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نان فنکشنل اسکولوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ محکمہ تعلیم کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آنے والے دنوں میں ضلع کوئٹہ کے تمام نان فنکشنل اسکولوں کو مکمل طور پر فعال بنا کر تعلیمی عمل کو بحال کیا جائے گا، تاکہ بچوں کو تعلیم کے بہتر مواقع میسر آ سکیں۔

Related News

بلوچستان بورڈ نے ایف اے، ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
بلوچستان بورڈ نے ایف اے، ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ نے ایف اے اور ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج...
بلوچستان میں طالبات کے لیے 400 وظائف کا اہلیتی امتحان کامیابی سے منعقد
بلوچستان میں طالبات کے لیے 400 وظائف کا اہلیتی امتحان کامیابی سے منعقد
ایچ ای سی، محکمہ اسکول ایجوکیشن بلوچستان اور بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے اشتراک سے بی ایڈ اور بی ایس (ا...
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان کی "لٹل سائنٹسٹ ڈے" نمائش میں شرکت، طالبات کی سائنسی صلاحیتوں کو سراہا
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان کی "لٹل سائنٹسٹ ڈے" نمائش میں شرکت، طالبات کی سائنسی صلاحیتوں کو سراہا
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان لعل جان جعفر نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پولیس لائن، کوئٹہ میں منعقدہ "لٹل سائن...
گورنر بلوچستان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کا سینیٹ اجلاس، معیاری تعلیم اور مالی استحکام پر زور
گورنر بلوچستان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کا سینیٹ اجلاس، معیاری تعلیم اور مالی استحکام پر زور
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کے آٹھویں سینیٹ اجلاس میں اعلیٰ تعلیم کے ف...
ونٹر زون کے اسکولوں میں 18 جولائی سے موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان
ونٹر زون کے اسکولوں میں 18 جولائی سے موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان
محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں 18 جولائی سے 2 اگست 2026 تک موسمِ گرما کی...
بی بی آئی ایس ای نے نہم و دہم کے عملی امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
بی بی آئی ایس ای نے نہم و دہم کے عملی امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
بلوچستان بورڈ نے جماعت نہم اور دہم کے عملی امتحانات کے لیے نیا نظام متعارف کراتے ہوئے پریکٹیکل بیسڈ اسیسمنٹ او...