کوئٹہ میں انسدادِ دہشت گردی پر راؤنڈ ٹیبل کانفرنس، ادارہ جاتی تعاون اور عوامی شمولیت پر زور

کوئٹہ میں انسدادِ دہشت گردی پر راؤنڈ ٹیبل کانفرنس، ادارہ جاتی تعاون اور عوامی شمولیت پر زور

کوئٹہ میں منعقدہ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں شرکا نے دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کے مؤثر انسداد کے لیے ادارہ جاتی تعاون، مضبوط حکمتِ عملی اور عوامی شمولیت کو ناگزیر قرار دیا۔ کانفرنس میں نوجوانوں کی مثبت رہنمائی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافے اور طویل المدتی پالیسی سازی پر بھی زور دیا گیا۔

رپورٹ: محمد خان کاکڑ

بلوچستان میں انسدادِ دہشت گردی، دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام اور پرتشدد انتہا پسندی کے انسداد سے متعلق ادارہ جاتی اور پارلیمانی استعداد کو مضبوط بنانے کے لیے کوئٹہ میں ایک اہم راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

نجی ہوٹل میں منعقدہ اس کانفرنس کا اہتمام بلوچستان سینٹر آف ایکسیلنس، حکومتِ بلوچستان، ایس ایس ڈی او اور برطانوی ہائی کمیشن کے اشتراک سے کیا گیا، جس میں سرکاری حکام، ارکانِ اسمبلی، ماہرینِ تعلیم، مذہبی رہنماؤں، خواتین، میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ادارہ جاتی تعاون، مؤثر حکمتِ عملی اور عوامی شمولیت ناگزیر ہے۔

ممبر بلوچستان اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ عوام کے تحفظات سن کر طویل المدتی پالیسی تشکیل دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مشیر وزیراعلیٰ بلوچستان مینا مجید بلوچ نے کہا کہ نوجوانوں کو دہشت گردی اور انتہا پسندانہ سوچ سے محفوظ رکھنے کے لیے معاشرے کے ہر طبقے کو بلا خوف اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمد حمزہ شفقات نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے، جن میں سینٹر آف ایکسیلنس کا قیام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافہ شامل ہے۔

کانفرنس کے اختتام پر شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مشترکہ کوششوں، نوجوانوں کی مثبت رہنمائی اور اداروں کے باہمی تعاون سے ہی دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کا مؤثر مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

Keywords : Counterterrorism, Violent Extremism, Quetta Conference, Institutional Cooperation

Related News

آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026 میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طال...
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم...
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ضلع زیارت میں تین سرکاری اسکولوں اور چار پولیس اسٹیشنوں کے نام شہدائے پولیس کے...
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس شہداء کے نقد معاوضے اور پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی شرحوں میں اضافے کی تج...
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ محکم...
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی پر خواتین کو مبارکبا...