سنجاوی کی خوبانی: بلوچستان کی وادیوں کا سنہرا تحفہ

سنجاوی کی خوبانی: بلوچستان کی وادیوں کا سنہرا تحفہ

سنجاوی کی وادیوں میں پیدا ہونے والی خوبانی اپنی مٹھاس، خوشبو اور اعلیٰ معیار کے باعث ایک منفرد پہچان رکھتی ہے۔ یہ پھل نہ صرف مقامی معیشت کا اہم ذریعہ ہے بلکہ ہزاروں خاندانوں کی روزی روٹی کا سہارا بھی ہے۔

رپورٹ:  سنجاوی

بلوچستان کے پہاڑوں کے دامن میں بسی سنجاوی کی وادیوں میں جب بہار اپنے رنگ بکھیرتی ہے تو باغات میں سنہری اور نارنجی رنگ کی ایک ایسی نعمت لہلہانے لگتی ہے جو نہ صرف ذائقے میں بے مثال ہے بلکہ اس خطے کی پہچان بھی بن چکی ہے۔  خوشبو، ذائقے اور معیار میں اپنی مثال آپ۔یہ ہے سنجاوی کی خوبانی، قدرت کا وہ انمول تحفہ جس کی مٹھاس دور دور تک مشہور ہے۔سرسبز باغات، ٹھنڈی ہوائیں اور زرخیز زمینیں مل کر ایسی خوبانی پیدا کرتی ہیں جو  اپنے منفرد ذائقے کے باعث ایک خاص مقام رکھتی ہے۔ سنجاوی کے باغات میں پیوند، صوبیدار، گرم خوبانی، بڈخور اور ناری پیوند سمیت کئی اقسام کی خوبانیاں کاشت کی جاتی ہیں، اور ہر قسم اپنے منفرد ذائقے سے لوگوں کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہے۔یہ صرف ایک پھل نہیں بلکہ سینکڑوں خاندانوں کی روزی روٹی کا ذریعہ بھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خوبانی سنجاوی کی معیشت میں ایک اہم مقام رکھتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر جدید زرعی طریقوں اور بہتر مارکیٹنگ کی سہولیات فراہم کی جائیں تو سنجاوی کی خوبانی عالمی منڈیوں میں بھی اپنی منفرد شناخت بنا سکتی ہے۔سنجاوی کے باغات صرف پھل نہیں اگاتے، بلکہ یہ زمین کی زرخیزی، لوگوں کی محنت اور قدرت کی سخاوت کی ایک خوبصورت داستان بھی سناتے ہیں۔

Keywords : Sanjavi, Apricot, Balochistan Agriculture, Organic Fruit


Related News

قلات میں آڑو کی فصل عروج پر، مقامی معیشت کو فروغ ملنے لگا
قلات میں آڑو کی فصل عروج پر، مقامی معیشت کو فروغ ملنے لگا
قلات میں آڑو کی چنائی زور و شور سے جاری ہے اور روزانہ بڑی مقدار میں تازہ پھل ملک کی مختلف منڈیوں میں بھیجا جا...
مصنوعی ذہانت: تعلیم کے لیے نعمت یا چیلنج؟
مصنوعی ذہانت: تعلیم کے لیے نعمت یا چیلنج؟
مصنوعی ذہانت تعلیم کے شعبے میں سیکھنے کے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے، مگر اس کا غیر ذمہ دارانہ استعمال طلبہ کی تخ...
نوشکی کے میٹھے انگوروں کی بہار، فصل کے ساتھ روزگار کے نئے مواقع
نوشکی کے میٹھے انگوروں کی بہار، فصل کے ساتھ روزگار کے نئے مواقع
بلوچستان کے ضلع نوشکی کے اعلیٰ معیار اور قدرتی مٹھاس سے بھرپور انگور ملک بھر کی منڈیوں میں پہنچنا شروع ہوگئے ہ...
بڑھتی ہوئی گرمی اور عالمی حدت: تبدیلی کا آغاز ہم سے
بڑھتی ہوئی گرمی اور عالمی حدت: تبدیلی کا آغاز ہم سے
شدید گرمی اور موسمیاتی تبدیلی اب پوری دنیا کے لیے ایک سنگین حقیقت بن چکی ہے۔ اگر ہم توانائی اور پانی کے درست ا...
قانونِ مفروضہ : کیا ہماری سوچ واقعی ہماری حقیقت بن سکتی ہے؟
قانونِ مفروضہ : کیا ہماری سوچ واقعی ہماری حقیقت بن سکتی ہے؟
قانونِ مفروضہ (لا آف اسمپشن) کے مطابق انسان جن خیالات اور یقین کو اپنی حقیقت مان لیتا ہے، وہی اس کے رویوں اور...
بارکھان کے مشہور گاجا سیب چند دنوں میں ملک بھر کی منڈیوں کی زینت بن جائیں گے
بارکھان کے مشہور گاجا سیب چند دنوں میں ملک بھر کی منڈیوں کی زینت بن جائیں گے
ضلع بارکھان کے علاقے بغاؤ میں گاجا سیب کی فصل تیار ہو چکی ہے اور آئندہ چند روز میں توڑائی کے بعد یہ ملک بھر کی...