زیارت کلیئرنس آپریشن مکمل، 15 دہشت گرد ہلاک: شاہد رند

زیارت کلیئرنس آپریشن مکمل، 15 دہشت گرد ہلاک: شاہد رند

ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا کہ زیارت میں سیکیورٹی فورسز، بلوچستان پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کلیئرنس آپریشن کامیابی سے مکمل کرتے ہوئے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رہیں گی اور بلوچستان کے امن و استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ زیارت میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز، بلوچستان پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کلیئرنس آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا، جس کے دوران 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

شاہد رند نے کہا کہ دہشت گردوں کو بلوچستان کے امن سے کھیلنے کی بھاری قیمت چکانا پڑی اور ریاست ہر حملے کا پوری قوت اور فیصلہ کن انداز میں جواب دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے لیے کوئی محفوظ پناہ گاہ موجود نہیں اور دہشت گردی کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ زیارت میں شہید ہونے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ان کے خون کا حساب لیا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کے امن، استحکام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ا

 Ziarat Operation,  Shahid Rind, Counterterrorism, Balochistan Security

Related News

آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026 میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طال...
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم...
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ضلع زیارت میں تین سرکاری اسکولوں اور چار پولیس اسٹیشنوں کے نام شہدائے پولیس کے...
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس شہداء کے نقد معاوضے اور پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی شرحوں میں اضافے کی تج...
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ محکم...
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی پر خواتین کو مبارکبا...