بلوچستان میں 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری,اوچ گروپ اور صوبائی حکومت کے درمیان ایم او یو سائن

بلوچستان میں 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری,اوچ گروپ اور صوبائی حکومت کے درمیان ایم او یو سائن

کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اوچ گروپ آف کمپنیز کے وفد کی ملاقات کے دوران بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور اوچ گروپ کے درمیان اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ معاہدے کے تحت ایک جرمن کمپنی حب میں 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے جدید انرجی اور آئل ریفائنری قائم کرے گی، جس سے روزگار اور معاشی ترقی کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اوچ گروپ آف کمپنیز کے وفد نے اہم ملاقات کی، جس میں صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ اور نئے معاشی مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور اوچ گروپ آف کمپنیز کے درمیان باقاعدہ مفاہمتی یادداشت  پر دستخط بھی کیے گئے۔
معاہدے کے تحت ایک جرمن کمپنی AOCH GmbH حب کے صنعتی علاقے میں 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے جدید انرجی اور آئل ریفائنری انفراسٹرکچر قائم کرے گی۔ یہ منصوبہ صوبے میں نہ صرف سینکڑوں روزگار کے مواقع پیدا کرے گا بلکہ بلوچستان کی مجموعی معاشی بنیاد کو بھی مضبوط بنائے گا۔

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سرمایہ کاری کے لیے موزوں ترین خطہ ہے، جہاں ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کے لیے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ سرمایہ کار کمپنیاں مقامی ہنرمند نوجوانوں کو ترجیح دیں تاکہ صوبے کے نوجوانوں کو باعزت روزگار مل سکے۔
وزیر اعلیٰ نے یہ بھی بتایا کہ صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کے لیے ہر ممکن سہولت کاری اور معاونت فراہم کر رہی ہے، جبکہ ماہی گیری، سیاحت، کان کنی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
تقریب کے اختتام پر بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ اور جرمن کمپنی AOCH GmbH کے چیئرمین Andreas Embrewein نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

Related News

آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026 میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طال...
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم...
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ضلع زیارت میں تین سرکاری اسکولوں اور چار پولیس اسٹیشنوں کے نام شہدائے پولیس کے...
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس شہداء کے نقد معاوضے اور پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی شرحوں میں اضافے کی تج...
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ محکم...
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی پر خواتین کو مبارکبا...