پشین میں محکمۂ تعلیم اور یونیسف کے تعاون سے 16 اے۔ایل۔پی سینٹرز قائم

پشین میں محکمۂ تعلیم اور یونیسف کے تعاون سے 16 اے۔ایل۔پی سینٹرز قائم

ضلع پشین میں محکمۂ تعلیم اور یونیسف نے 16 ایکسیلریٹڈ لرننگ پروگرام سینٹرز قائم کیے ہیں جہاں 564 بچے زیر تعلیم ہیں۔ ان سینٹرز کا مقصد محروم طبقات کے بچوں کو تیزی سے معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ دوبارہ اپنا تعلیمی سفر شروع کر سکیں۔

ضلع پشین میں محکمۂ تعلیم بلوچستان اور یونیسف کے تعاون سے 16 ایکسیلریٹڈ لرننگ پروگرام سینٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں، جو اُن بچوں کے لیے امید کی نئی کرن ہیں جو معاشرتی، معاشی یا جغرافیائی مسائل کے باعث تعلیم سے محروم رہے۔
ان سینٹرز میں مجموعی طور پر 564 بچے زیرِ تعلیم ہیں جن میں 370 بچے پرائمری جبکہ 194 بچے مڈل سطح کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ایکسیلریٹڈ لرننگ پروگرام کا مقصد پسماندہ اور محروم طبقات کے بچوں کو تیز رفتار اور معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنا تعلیمی سفر دوبارہ اعتماد کے ساتھ جاری رکھ سکیں۔

یہ پورا اقدام وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وزیرِ تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کے اُس وژن کا عملی اظہار ہے جس کے تحت صوبے کے دور دراز علاقوں کے ہر بچے تک تعلیم کی رسائی یقینی بنانا شامل ہے۔
یہ سینٹرز ان بچوں کے لیے نیا راستہ کھول رہے ہیں جن کے لیے اسکول جانا کبھی ایک خواب تھا، تاکہ اب ان کے خواب حقیقت میں بدل سکیں۔

Related News

بلوچستان بورڈ نے ایف اے، ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
بلوچستان بورڈ نے ایف اے، ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ نے ایف اے اور ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج...
بلوچستان میں طالبات کے لیے 400 وظائف کا اہلیتی امتحان کامیابی سے منعقد
بلوچستان میں طالبات کے لیے 400 وظائف کا اہلیتی امتحان کامیابی سے منعقد
ایچ ای سی، محکمہ اسکول ایجوکیشن بلوچستان اور بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے اشتراک سے بی ایڈ اور بی ایس (ا...
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان کی "لٹل سائنٹسٹ ڈے" نمائش میں شرکت، طالبات کی سائنسی صلاحیتوں کو سراہا
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان کی "لٹل سائنٹسٹ ڈے" نمائش میں شرکت، طالبات کی سائنسی صلاحیتوں کو سراہا
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان لعل جان جعفر نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پولیس لائن، کوئٹہ میں منعقدہ "لٹل سائن...
گورنر بلوچستان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کا سینیٹ اجلاس، معیاری تعلیم اور مالی استحکام پر زور
گورنر بلوچستان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کا سینیٹ اجلاس، معیاری تعلیم اور مالی استحکام پر زور
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کے آٹھویں سینیٹ اجلاس میں اعلیٰ تعلیم کے ف...
ونٹر زون کے اسکولوں میں 18 جولائی سے موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان
ونٹر زون کے اسکولوں میں 18 جولائی سے موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان
محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں 18 جولائی سے 2 اگست 2026 تک موسمِ گرما کی...
بی بی آئی ایس ای نے نہم و دہم کے عملی امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
بی بی آئی ایس ای نے نہم و دہم کے عملی امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
بلوچستان بورڈ نے جماعت نہم اور دہم کے عملی امتحانات کے لیے نیا نظام متعارف کراتے ہوئے پریکٹیکل بیسڈ اسیسمنٹ او...