جامعہ بلوچستان میں ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا 192 واں اجلاس منعقد۔

جامعہ بلوچستان میں ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا 192 واں اجلاس منعقد۔

جامعہ بلوچستان میں ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ (AS&RB) کا 192 واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں ایم فل، پی ایچ ڈی اور ایم ایس ریسرچ سے متعلق درجنوں کیسز کی منظوری دی گئی اور تحقیق کے معیار و عملی افادیت پر زور دیا۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا
 جامعہ بلوچستان میں ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ (AS&RB) کا 192 واں اہم اجلاس وائس چانسلر جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق سے متعلق اہم امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
اجلاس میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر غلام رزاق شاہوانی، رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی، چیئرمین گریجویٹ اسٹڈیز آفس ڈاکٹر محمد قیصر اقبال، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد شریف حسنی، مختلف فیکلٹیز کے ڈینز، ڈائریکٹرز، شعبہ جات کے سربراہان اور بورڈ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران 35 ایم فل، 21 پی ایچ ڈی اور متعدد ایم ایس ریسرچ و ڈگری کیسز سمیت دیگر تحقیقی دستاویزات کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر جاری اور نئے ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز، تحقیقی خلاصوں اور تھیسس رپورٹس کا بھی جائزہ لیا گیا اور انہیں منظوری دی گئی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحقیق کے معیار، جدت اور علاقائی و قومی ضروریات سے ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی تاکید کی کہ پی ایچ ڈی تحقیقی نتائج اور رپورٹس کو متعلقہ محکموں اور فیلڈز کے ساتھ شیئر کیا جائے تاکہ تحقیق کے ثمرات کو عملی سطح پر مؤثر انداز میں بروئے کار لایا جا سکے۔
اجلاس میں تحقیقی پیداوار میں بہتری، معیاری تحقیقی جرائد میں اشاعت کے فروغ اور پوسٹ گریجویٹ ریسرچ کی نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے سے متعلق اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ بورڈ کے اراکین نے جامعہ میں تحقیق اور اعلیٰ تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Related News

بلوچستان بورڈ نے ایف اے، ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
بلوچستان بورڈ نے ایف اے، ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ نے ایف اے اور ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج...
بلوچستان میں طالبات کے لیے 400 وظائف کا اہلیتی امتحان کامیابی سے منعقد
بلوچستان میں طالبات کے لیے 400 وظائف کا اہلیتی امتحان کامیابی سے منعقد
ایچ ای سی، محکمہ اسکول ایجوکیشن بلوچستان اور بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے اشتراک سے بی ایڈ اور بی ایس (ا...
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان کی "لٹل سائنٹسٹ ڈے" نمائش میں شرکت، طالبات کی سائنسی صلاحیتوں کو سراہا
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان کی "لٹل سائنٹسٹ ڈے" نمائش میں شرکت، طالبات کی سائنسی صلاحیتوں کو سراہا
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان لعل جان جعفر نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پولیس لائن، کوئٹہ میں منعقدہ "لٹل سائن...
گورنر بلوچستان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کا سینیٹ اجلاس، معیاری تعلیم اور مالی استحکام پر زور
گورنر بلوچستان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کا سینیٹ اجلاس، معیاری تعلیم اور مالی استحکام پر زور
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کے آٹھویں سینیٹ اجلاس میں اعلیٰ تعلیم کے ف...
ونٹر زون کے اسکولوں میں 18 جولائی سے موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان
ونٹر زون کے اسکولوں میں 18 جولائی سے موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان
محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں 18 جولائی سے 2 اگست 2026 تک موسمِ گرما کی...
بی بی آئی ایس ای نے نہم و دہم کے عملی امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
بی بی آئی ایس ای نے نہم و دہم کے عملی امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
بلوچستان بورڈ نے جماعت نہم اور دہم کے عملی امتحانات کے لیے نیا نظام متعارف کراتے ہوئے پریکٹیکل بیسڈ اسیسمنٹ او...