کتاب بہترین دوست کیوں؟ کیا مطالعہ کی عادت بچوں کی شخصیت کو نکھار رہی ہے؟

کتاب بہترین دوست کیوں؟ کیا مطالعہ کی عادت بچوں کی شخصیت کو نکھار رہی ہے؟

تعلیمی و تحقیقی رپورٹس کے مطابق مطالعہ بچوں اور نوجوانوں کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کتابیں نہ صرف علم میں اضافہ کرتی ہیں بلکہ سوچنے، سمجھنے اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت کو بہتر بناتی ہیں۔ باقاعدہ مطالعہ ذہنی دباؤ کم کرتا، تخلیقی صلاحیت بڑھاتا اور خود اعتمادی کو مضبوط بناتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ڈیجیٹل اسکرینز کے بڑھتے استعمال سے مطالعہ کی عادت متاثر ہو رہی ہے، اس لیے والدین کو چاہیے کہ بچوں میں کتاب دوستی کو فروغ دیں تاکہ ان کا مستقبل روشن اور سوچ مثبت ہو۔

کتاب بہترین دوست کیوں؟کیا  مطالعہ کی عادت بچوں کی شخصیت بدل رہی ہے

تحریر : عروبہ شہزاد

مشہور کہاوت ہے کہ "کتاب انسان کی بہترین دوست ہوتی ہے"، تعلیمی تحقیقی رپورٹس نے اس کہاوت کو ایک بار پھر درست ثابت کر دیا ہے۔ ماہرینِ تعلیم کے مطابق باقاعدہ مطالعہ نہ صرف علم میں اضافہ کرتا ہے بلکہ بچوں اور نوجوانوں کی شخصیت سازی میں بھی بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔
تحقیقی رپورٹس کے مطابق کتابیں دنیا کو سمجھنے کا سب سے مؤثر ذریعہ ہیں۔ مطالعہ بچوں کے ذخیرۂ الفاظ میں اضافہ کرتا ہے، ان کی تخلیقی صلاحیت، تصوراتی قوت اور خود اعتمادی کو مضبوط بناتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کتابیں پڑھنے والے بچوں میں سوچنے، سمجھنے اور فیصلے کرنے کی صلاحیت نمایاں طور پر بہتر ہوتی ہے۔


 مطالعہ صرف نصابی علم تک محدود نہیں بلکہ بچوں کی شخصیت کو نکھارنے میں مدد دیتا ہے۔ باقاعدہ مطالعہ بچوں میں ذہنی دباؤ کم کرتا ہے، توجہ کی صلاحیت بڑھاتا ہے اور سیکھنے کے عمل کو آسان بناتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر فرد کی پسند مختلف ہوتی ہے، کوئی ناول، افسانے، ڈرامہ، شاعری،سفرنامے ، سٹوری  یا تاریخی کتابیں پسند کرتا ہے، لیکن ہر قسم کی کتاب ذہنی تربیت میں اپنا کردار ادا کرتی ہے۔دوسری جانب ماہرین نے ڈیجیٹل دور کے منفی پہلو کی طرف بھی توجہ دلائی ہے۔ تحقیق کے مطابق آج کے دور میں زیادہ تر بچے موبائل فون اور اسکرین کے استعمال کو کتابوں پر ترجیح دے رہے ہیں، جس کے باعث مطالعہ کی عادت متاثر ہو رہی ہے۔ تعلیمی ماہرین والدین کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ بچوں میں کتاب سے  دوستی کو فروغ دیں تاکہ ان کی سوچ مثبت، ذہن مضبوط اور مستقبل روشن بنایا جا سکے۔


Related News

قلات میں آڑو کی فصل عروج پر، مقامی معیشت کو فروغ ملنے لگا
قلات میں آڑو کی فصل عروج پر، مقامی معیشت کو فروغ ملنے لگا
قلات میں آڑو کی چنائی زور و شور سے جاری ہے اور روزانہ بڑی مقدار میں تازہ پھل ملک کی مختلف منڈیوں میں بھیجا جا...
مصنوعی ذہانت: تعلیم کے لیے نعمت یا چیلنج؟
مصنوعی ذہانت: تعلیم کے لیے نعمت یا چیلنج؟
مصنوعی ذہانت تعلیم کے شعبے میں سیکھنے کے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے، مگر اس کا غیر ذمہ دارانہ استعمال طلبہ کی تخ...
نوشکی کے میٹھے انگوروں کی بہار، فصل کے ساتھ روزگار کے نئے مواقع
نوشکی کے میٹھے انگوروں کی بہار، فصل کے ساتھ روزگار کے نئے مواقع
بلوچستان کے ضلع نوشکی کے اعلیٰ معیار اور قدرتی مٹھاس سے بھرپور انگور ملک بھر کی منڈیوں میں پہنچنا شروع ہوگئے ہ...
بڑھتی ہوئی گرمی اور عالمی حدت: تبدیلی کا آغاز ہم سے
بڑھتی ہوئی گرمی اور عالمی حدت: تبدیلی کا آغاز ہم سے
شدید گرمی اور موسمیاتی تبدیلی اب پوری دنیا کے لیے ایک سنگین حقیقت بن چکی ہے۔ اگر ہم توانائی اور پانی کے درست ا...
قانونِ مفروضہ : کیا ہماری سوچ واقعی ہماری حقیقت بن سکتی ہے؟
قانونِ مفروضہ : کیا ہماری سوچ واقعی ہماری حقیقت بن سکتی ہے؟
قانونِ مفروضہ (لا آف اسمپشن) کے مطابق انسان جن خیالات اور یقین کو اپنی حقیقت مان لیتا ہے، وہی اس کے رویوں اور...
بارکھان کے مشہور گاجا سیب چند دنوں میں ملک بھر کی منڈیوں کی زینت بن جائیں گے
بارکھان کے مشہور گاجا سیب چند دنوں میں ملک بھر کی منڈیوں کی زینت بن جائیں گے
ضلع بارکھان کے علاقے بغاؤ میں گاجا سیب کی فصل تیار ہو چکی ہے اور آئندہ چند روز میں توڑائی کے بعد یہ ملک بھر کی...