بلوچستان یوتھ ریسورس سینٹر میں آفیشل ویب سائٹس کے اجرا سے متعلق اہم اجلاس منعقد

بلوچستان یوتھ ریسورس سینٹر میں آفیشل ویب سائٹس کے اجرا سے متعلق اہم اجلاس منعقد

کوئٹہ: بلوچستان یوتھ ریسورس سینٹر میں ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز بلوچستان اور بلوچستان یوتھ ریسورس سینٹر کی آفیشل ویب سائٹس کے اجرا کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مشیر وزیراعلیٰ برائے کھیل و امورِ نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر یوتھ افیئرز بلوچستان جناب الیاس بلوچ، سیکشن آفیسر عبدالغفور بلوچ، عدنان خان (چیف آپریٹنگ آفیسر، لائژن کارپوریشن)، کاشف خان (ہیومن کیپیٹل ڈویلپمنٹ اسپیشلسٹ) سمیت بلوچستان یوتھ ریسورس سینٹر کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران کاشف خان نے ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز کی آفیشل ویب سائٹ کے مختلف فیچرز، تکنیکی ساخت اور نوجوانوں کے لیے دستیاب سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ویب سائٹ کے ذریعے نوجوانوں کو تعلیمی، تربیتی اور روزگار سے متعلق معلومات ایک ہی پلیٹ فارم پر فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پر مشیر وزیراعلیٰ محترمہ مینا مجید بلوچ نے کہا کہ یہ ویب سائٹ محض ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم نہیں بلکہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے ایک سنہرا موقع ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ویب سائٹ کے ذریعے صوبے کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو بھی یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ محترمہ مینا مجید بلوچ نے ویب سائٹ کے اجرا سے متعلق چند اہم نکات پر روشنی ڈالتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تمام ضروری مراحل مکمل کرنے کے بعد اسے جلد از جلد باضابطہ طور پر لانچ کیا جائے گا تاکہ بلوچستان کے نوجوان اس سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔

بلوچستان یوتھ ریسورس سینٹر میں آفیشل ویب سائٹس کے اجرا سے متعلق اہم اجلاس منعقد

کوئٹہ: بلوچستان یوتھ ریسورس سینٹر  میں ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز بلوچستان اور بلوچستان یوتھ ریسورس سینٹر کی آفیشل ویب سائٹس کے اجرا کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مشیر وزیراعلیٰ برائے کھیل و امورِ نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے کی۔
اجلاس میں ڈائریکٹر یوتھ افیئرز بلوچستان جناب الیاس بلوچ، سیکشن آفیسر عبدالغفور بلوچ، عدنان خان (چیف آپریٹنگ آفیسر، لائژن کارپوریشن)، کاشف خان (ہیومن کیپیٹل ڈویلپمنٹ اسپیشلسٹ) سمیت بلوچستان یوتھ ریسورس سینٹر کے اراکین نے شرکت کی۔


اجلاس کے دوران کاشف خان نے ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز کی آفیشل ویب سائٹ کے مختلف فیچرز، تکنیکی ساخت اور نوجوانوں کے لیے دستیاب سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ویب سائٹ کے ذریعے نوجوانوں کو تعلیمی، تربیتی اور روزگار سے متعلق معلومات ایک ہی پلیٹ فارم پر فراہم کی جائیں گی۔
اس موقع پر مشیر وزیراعلیٰ محترمہ مینا مجید بلوچ نے کہا کہ یہ ویب سائٹ محض ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم نہیں بلکہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے ایک سنہرا موقع ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ویب سائٹ کے ذریعے صوبے کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو بھی یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
محترمہ مینا مجید بلوچ نے ویب سائٹ کے اجرا سے متعلق چند اہم نکات پر روشنی ڈالتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تمام ضروری مراحل مکمل کرنے کے بعد اسے جلد از جلد باضابطہ طور پر لانچ کیا جائے گا تاکہ بلوچستان کے نوجوان اس سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔


Related News

آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب
آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026 میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طال...
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم...
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ضلع زیارت میں تین سرکاری اسکولوں اور چار پولیس اسٹیشنوں کے نام شہدائے پولیس کے...
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس شہداء کے نقد معاوضے اور پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی شرحوں میں اضافے کی تج...
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ محکم...
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی پر خواتین کو مبارکبا...