محکمہ صحت بلوچستان اور UNHCR کے درمیان سولرائزیشن پراجیکٹ کے لیے ایم او یو پر دستخط

محکمہ صحت بلوچستان اور UNHCR کے درمیان سولرائزیشن پراجیکٹ کے لیے ایم او یو پر دستخط

محکمہ صحت بلوچستان اور اقوامِ متحدہ کے ادارے UNHCR کے درمیان صحت مراکز کی سولرائزیشن کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ منصوبے کا مقصد بلوچستان میں صحت کے مراکز کو پائیدار اور مستقل توانائی کی فراہمی یقینی بنانا، اخراجات میں کمی اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینا ہے۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

 محکمہ صحت بلوچستان اور اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین (UNHCR) کے درمیان صوبے میں صحت کے مراکز کی سولرائزیشن کے لیے ایک اہم مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط کیے گئے۔ اس منصوبے کا مقصد صحت کے شعبے میں توانائی کی ضروریات کو پائیدار اور مؤثر طریقے سے پورا کرنا ہے۔

تقریب میں صوبائی وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ، اقوامِ متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ، پاکستان میں UNHCR کی نمائندہ محترمہ فلپا کینڈلر، IOM کی کنٹری نمائندہ میو ساتو، UNHCR سب آفس کوئٹہ کے سربراہ ٹیسفائے بیکلے اور UNDP سب آفس کوئٹہ کے سربراہ ذوالفقار درانی نے شرکت کی۔
معاہدے کے تحت بلوچستان کے مختلف صحت مراکز میں سولرائزیشن کے ذریعے توانائی کی مستقل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، جس سے مریضوں کو بروقت اور بہتر طبی سہولیات میسر آئیں گی۔ اس اقدام سے توانائی کے اخراجات میں کمی، صحت کے نظام کی بہتری اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔
اس موقع پر صوبائی وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ یہ شراکت داری بلوچستان میں صحت کے شعبے کو جدید اور ماحول دوست بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے، اور حکومت صحت کی سہولیات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے اقدامات جاری رکھے گی۔

Related News

وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کو درپیش تعلیمی بحران ختم کرتے ہوئے ان کی ڈگری کی حیثیت بحال کرنے او...
ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال
ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال
سول ہسپتال کوئٹہ سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے احتجاج ختم کرتے ہوئے او پی ڈیز، آپریشن تھیٹرز اور دی...
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت اجلاس میں انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی، حفاظتی ٹیک...
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق اور پولیو پروگرام کے اعلیٰ حکام نے چیف سیکریٹری بلوچ...
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
ایمرجنسی آپریشنز سینٹر بلوچستان کی جانب سے 13 جولائی سے 142 ہائی رسک یونین کونسلز میں سات روزہ خصوصی پولیو بوس...
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صحت کے شعبے میں شفافیت، جوابدہی اور مؤثر نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمی...