بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی

بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی

ایمرجنسی آپریشنز سینٹر بلوچستان کی جانب سے 13 جولائی سے 142 ہائی رسک یونین کونسلز میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم شروع کی جا رہی ہے۔ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 7 لاکھ 30 ہزار 670 سے زائد بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے، جبکہ اس مقصد کے لیے تقریباً 2 ہزار 700 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں

کوئٹہ: ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (ای او سی) بلوچستان 13 جولائی سے صوبے کے 142 ہائی رسک یونین کونسلز میں سات روزہ خصوصی فریکشنل اِن ایکٹیویٹڈ پولیو ویکسین (ایف آئی پی وی) بوسٹر مہم کا آغاز کرے گا، جس کے دوران پانچ سال سے کم عمر 7 لاکھ 30 ہزار 670 سے زائد بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔

ای او سی بلوچستان کے کوآرڈینیٹر انعام الحق کے مطابق مہم کا مرکز کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ، چمن اور بارشور کے وہ علاقے ہوں گے جہاں پولیو وائرس کی موجودگی اب بھی تشویشناک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مہم کی کامیاب تکمیل کے لیے تقریباً 2 ہزار 700 ویکسی نیشن ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو سات روز تک گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائیں گی۔

انعام الحق نے کہا کہ اس مہم کا مقصد بچوں کی قوتِ مدافعت کو مزید مضبوط بنانا اور پولیو وائرس کی منتقلی کو روکنا ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنی پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں تاکہ بلوچستان کو پولیو سے پاک بنانے کی کوششوں کو کامیاب بنایا جا سکے۔

Keywords : Polio Compaign, Balochistan Health, Child Vaccination, EOC Balochistan

Related News

وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کو درپیش تعلیمی بحران ختم کرتے ہوئے ان کی ڈگری کی حیثیت بحال کرنے او...
ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال
ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال
سول ہسپتال کوئٹہ سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے احتجاج ختم کرتے ہوئے او پی ڈیز، آپریشن تھیٹرز اور دی...
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت اجلاس میں انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی، حفاظتی ٹیک...
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق اور پولیو پروگرام کے اعلیٰ حکام نے چیف سیکریٹری بلوچ...
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صحت کے شعبے میں شفافیت، جوابدہی اور مؤثر نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمی...
کوئٹہ میں تیسری بلوچستان ہیلتھ لیڈرشپ کانفرنس کا آغاز
کوئٹہ میں تیسری بلوچستان ہیلتھ لیڈرشپ کانفرنس کا آغاز
کوئٹہ میں شروع ہونے والی دو روزہ بلوچستان ہیلتھ لیڈرشپ کانفرنس میں صوبے بھر کے محکمہ صحت کے افسران اور ہسپتالو...