ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال

ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال

سول ہسپتال کوئٹہ سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے احتجاج ختم کرتے ہوئے او پی ڈیز، آپریشن تھیٹرز اور دیگر طبی خدمات دوبارہ بحال کر دی ہیں۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے عوامی مشکلات کے پیش نظر احتجاج مؤخر کرتے ہوئے مطالبات پر پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں آئندہ لائحہ عمل اختیار کرنے کا عندیہ دیا۔

کوئٹہ: سول ہسپتال کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے احتجاج اور او پی ڈیز و آپریشن تھیٹرز کے بائیکاٹ کا خاتمہ کرتے ہوئے اپنی خدمات دوبارہ شروع کر دی ہیں، جس کے بعد تمام شعبے معمول کے مطابق بحال ہو گئے ہیں۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کوئٹہ زون کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سے ملاقات کے بعد کیا گیا، جنہوں نے مریضوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر ڈاکٹروں سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ ڈاکٹروں کا احتجاج سرکاری ہسپتالوں میں طبی عملے کو مؤثر سکیورٹی فراہم کرنے اور دیگر جائز مطالبات کے حق میں کیا جا رہا تھا۔ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فی الحال احتجاج ختم کر کے او پی ڈی سمیت تمام طبی خدمات بحال کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر مطالبات پر پیش رفت نہ ہوئی تو آئندہ احتجاجی لائحہ عمل پر دوبارہ غور کیا جا سکتا ہے۔

Keywords : Civil Hospital Quetta, Doctors Protest, OPDs Services, Pakistan Medical Association

Related News

وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کو درپیش تعلیمی بحران ختم کرتے ہوئے ان کی ڈگری کی حیثیت بحال کرنے او...
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت اجلاس میں انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی، حفاظتی ٹیک...
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق اور پولیو پروگرام کے اعلیٰ حکام نے چیف سیکریٹری بلوچ...
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
ایمرجنسی آپریشنز سینٹر بلوچستان کی جانب سے 13 جولائی سے 142 ہائی رسک یونین کونسلز میں سات روزہ خصوصی پولیو بوس...
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صحت کے شعبے میں شفافیت، جوابدہی اور مؤثر نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمی...
کوئٹہ میں تیسری بلوچستان ہیلتھ لیڈرشپ کانفرنس کا آغاز
کوئٹہ میں تیسری بلوچستان ہیلتھ لیڈرشپ کانفرنس کا آغاز
کوئٹہ میں شروع ہونے والی دو روزہ بلوچستان ہیلتھ لیڈرشپ کانفرنس میں صوبے بھر کے محکمہ صحت کے افسران اور ہسپتالو...