انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن

انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت اجلاس میں انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی، حفاظتی ٹیکہ کاری کی کوریج اور درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے ہر بچے تک ویکسین کی رسائی یقینی بنانے، فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے متعدد پولیو ٹیمیں بھی تبدیل کر دیں۔

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے شام کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر، ضلعی محکمہ صحت، صوبائی مانیٹرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں بچوں کو پلائی جانے والی پولیو ویکسین، انجیکشن کے ذریعے دی جانے والی حفاظتی خوراک، ویکسین سے انکار کرنے والے خاندانوں، اسکولوں میں ویکسینیشن کی کوریج اور مجموعی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام مانیٹرز، متعلقہ اہلکاروں اور اسسٹنٹ کمشنرز کو مقررہ اہداف کے حصول کے لیے خصوصی ٹاسک سونپتے ہوئے ہدایت کی کہ ہر اہل بچے تک ویکسین کی رسائی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے جعلی فنگر مارکنگ اور فرضی کوریج پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس قسم کی غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جبکہ ناقص کارکردگی پر متعدد پولیو ٹیموں کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔

Keywords : Polio Compaign, Quetta, Vaccination Coverage, Public Health

Related News

بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق اور پولیو پروگرام کے اعلیٰ حکام نے چیف سیکریٹری بلوچ...
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
ایمرجنسی آپریشنز سینٹر بلوچستان کی جانب سے 13 جولائی سے 142 ہائی رسک یونین کونسلز میں سات روزہ خصوصی پولیو بوس...
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صحت کے شعبے میں شفافیت، جوابدہی اور مؤثر نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمی...
کوئٹہ میں تیسری بلوچستان ہیلتھ لیڈرشپ کانفرنس کا آغاز
کوئٹہ میں تیسری بلوچستان ہیلتھ لیڈرشپ کانفرنس کا آغاز
کوئٹہ میں شروع ہونے والی دو روزہ بلوچستان ہیلتھ لیڈرشپ کانفرنس میں صوبے بھر کے محکمہ صحت کے افسران اور ہسپتالو...
محکمہ صحت بلوچستان اور عالمی بینک کا بنیادی صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق
محکمہ صحت بلوچستان اور عالمی بینک کا بنیادی صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق
محکمہ صحت بلوچستان اور عالمی بینک کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں بنیادی صحت کی سہولیات، جاری اصلاحات اور درپیش چیلنجز...
حکومت بلوچستان اور ویژن فار ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے درمیان مفت کارنیا ٹرانسپلانٹ کے لیے معاہدہ
حکومت بلوچستان اور ویژن فار ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے درمیان مفت کارنیا ٹرانسپلانٹ کے لیے معاہدہ
حکومتِ بلوچستان اور ویژن فار ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے کارنیا ٹرانسپلانٹ کے مریضوں کو مفت علاج فراہم کرنے کے لیے مف...