محکمہ صحت بلوچستان میں ڈیجیٹل اصلاحات پر اعلیٰ سطحی ریویو اجلاس

محکمہ صحت بلوچستان میں ڈیجیٹل اصلاحات پر اعلیٰ سطحی ریویو اجلاس

محکمہ صحت بلوچستان کا ایک اہم ریویو اجلاس وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی سربراہی میں کوئٹہ میں منعقد ہوا، جس میں چیف سیکریٹری شکیل قادر خان نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں صحت کے شعبے میں ڈیجیٹلائزیشن، مانیٹرنگ سسٹمز اور شفافیت بڑھانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

 محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز صحت، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز، میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجرز کا ایک اہم ریویو اجلاس وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے خصوصی شرکت کی، جبکہ محکمہ صحت کے اعلیٰ انتظامی و فنی افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس کے دوران سیکریٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمن پانیزئی نے محکمہ صحت میں جاری ڈیجیٹلائزیشن اور مانیٹرنگ اصلاحات پر جامع بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ جدید ڈیجیٹل نظاموں کے نفاذ سے صحت کے شعبے میں شفافیت، کارکردگی اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔
اس موقع پر بلوچستان ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (BHMIS) کے صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ابابگر بلوچ نے مختلف ڈیجیٹل ڈیش بورڈز کے ذریعے HRMIS، اے آئی پر مبنی حاضری نظام، ادویات کے انوینٹری مینجمنٹ سسٹم، طبی آلات کے انفارمیشن سسٹم اور وزیر اعلیٰ و وزیر صحت کمپلین سیل مینجمنٹ سسٹم کی عملی صورتحال اور پیش رفت سے اجلاس کو آگاہ کیا۔
شرکاء کو بتایا گیا کہ ان ڈیجیٹل اقدامات سے نہ صرف نگرانی کے نظام کو مؤثر بنایا گیا ہے بلکہ وسائل کے بہتر استعمال اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے میں بھی مدد مل رہی ہے۔ وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے ڈیجیٹل اصلاحات کو مزید مؤثر بنانے اور صحت کی سہولیات کی بہتری کے لیے اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

Related News

وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کو درپیش تعلیمی بحران ختم کرتے ہوئے ان کی ڈگری کی حیثیت بحال کرنے او...
ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال
ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال
سول ہسپتال کوئٹہ سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے احتجاج ختم کرتے ہوئے او پی ڈیز، آپریشن تھیٹرز اور دی...
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت اجلاس میں انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی، حفاظتی ٹیک...
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق اور پولیو پروگرام کے اعلیٰ حکام نے چیف سیکریٹری بلوچ...
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
ایمرجنسی آپریشنز سینٹر بلوچستان کی جانب سے 13 جولائی سے 142 ہائی رسک یونین کونسلز میں سات روزہ خصوصی پولیو بوس...
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صحت کے شعبے میں شفافیت، جوابدہی اور مؤثر نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمی...