کوئٹہ میں نئے پیپر لیس ٹرامہ سینٹر کا وزیر صحت بلوچستان کی جانب سے جائزہ

کوئٹہ میں نئے پیپر لیس ٹرامہ سینٹر کا وزیر صحت بلوچستان کی جانب سے جائزہ

کوئٹہ میں وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے نئے تعمیر شدہ ٹرامہ سینٹر میں حکومت کی پیپر لیس پالیسی کے تحت نصب جدید سافٹ ویئر کا جائزہ لیا۔ صوبائی کوآرڈینیٹر BHMIS ڈاکٹر ابابگر بلوچ نے مریضوں کے اندراج، تشخیص، علاج اور فالو اپ کے ڈیجیٹل نظام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر صحت نے کہا کہ ڈیجیٹل نظام سے مریضوں کی سہولت، ہسپتالوں کی کارکردگی اور وسائل کی بچت میں اضافہ ہوگا، اور ہدایت دی کہ تمام سرکاری ہسپتالوں کو مرحلہ وار HMIS سسٹم پر منتقل کیا جائے۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

کوئٹہ میں وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے نئے تعمیر شدہ ٹرامہ سینٹر کا دورہ کیا اور حکومتِ بلوچستان کی پیپر لیس انوائرمنٹ پالیسی کے تحت نصب کیے گئے جدید سافٹ ویئر کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسپیشل سیکریٹری محکمہ صحت شئے حق بلوچ، ٹرامہ سینٹر کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر کامران کاسی، محکمہ صحت کے ڈپٹی سیکریٹریز اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
دورے کے دوران صوبائی کوآرڈینیٹر بلوچستان ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (BHMIS) ڈاکٹر ابابگر بلوچ نے وزیر صحت کو سافٹ ویئر کے مختلف ماڈیولز، مریضوں کے اندراج، تشخیص، علاج، ادویات اور فالو اپ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ نئے ٹرامہ سینٹر کو مکمل طور پر کاغذ سے آزاد بنایا گیا ہے اور تمام مریضوں کا ریکارڈ HMIS کے ذریعے ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے۔

وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ یہ اصلاحات وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کے وژن کے مطابق کی جا رہی ہیں، تاکہ صوبے میں صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے اور عوام کو شفاف، معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل اور پیپر لیس نظام سے نہ صرف وسائل کی بچت ہوگی بلکہ مریضوں کی سہولت اور ہسپتالوں کی کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔
بریفنگ کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ مرحلہ وار کوئٹہ کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو مکمل HMIS سسٹم پر منتقل کیا جائے گا تاکہ صوبے بھر میں صحت کی خدمات کو یکساں اور مربوط ڈیجیٹل نظام کے تحت فراہم کیا جا سکے۔ وزیر صحت نے ہدایت کی کہ سسٹم کے مؤثر نفاذ کے لیے عملے کی مکمل تربیت اور مسلسل مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔

Related News

وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کو درپیش تعلیمی بحران ختم کرتے ہوئے ان کی ڈگری کی حیثیت بحال کرنے او...
ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال
ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال
سول ہسپتال کوئٹہ سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے احتجاج ختم کرتے ہوئے او پی ڈیز، آپریشن تھیٹرز اور دی...
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت اجلاس میں انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی، حفاظتی ٹیک...
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق اور پولیو پروگرام کے اعلیٰ حکام نے چیف سیکریٹری بلوچ...
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
ایمرجنسی آپریشنز سینٹر بلوچستان کی جانب سے 13 جولائی سے 142 ہائی رسک یونین کونسلز میں سات روزہ خصوصی پولیو بوس...
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صحت کے شعبے میں شفافیت، جوابدہی اور مؤثر نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمی...