بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کا کلیدی پیشنٹ سیفٹی ایریاز پر ایک روزہ اورینٹیشن سیشن

بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کا کلیدی پیشنٹ سیفٹی ایریاز پر ایک روزہ اورینٹیشن سیشن

کوئٹہ میں بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن نے پی پی ایچ آئی بلوچستان کے افسران کے لیے مریضوں کی حفاظت کے کلیدی شعبوں پر ایک روزہ اورینٹیشن سیشن منعقد کیا۔ سیشن کا مقصد صحت کے مراکز میں معیاری خدمات اور عالمی معیار کے مطابق مریضوں کے تحفظ کو فروغ دینا تھا۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا
کوئٹہ: بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کے زیرِ اہتمام پی پی ایچ آئی بلوچستان کے ڈسٹرکٹ منیجرز، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ منیجرز اور مانیٹرنگ افسران کے لیے مریضوں کی حفاظت کے اہم شعبوں پر ایک روزہ اورینٹیشن سیشن منعقد کیا گیا۔ اس سیشن میں کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ، چمن، چاغی، نوشکی، خاران، واشک اور مستونگ کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

تقریب میں چیف سیکریٹری بلوچستان، سی ایم ڈی یو بلوچستان، سیکریٹری صحت محمد رفیق رئیسانی رستم زئی، اسپیشل سیکریٹری صحت عزیز احمد جمالی اور محکمہ صحت کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
مقررین نے کہا کہ مریضوں کی حفاظت صحت کے نظام کا اہم ستون ہے اور اس حوالے سے افسران کی تربیت مؤثر اور معیاری طبی خدمات کی فراہمی کے لیے نہایت ضروری ہے۔ اورینٹیشن سیشن کا مقصد زمینی سطح پر صحت کے مراکز میں سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانا اور مریضوں کے تحفظ کے عالمی معیار کو فروغ دینا تھا۔
اس سیشن میں مختلف ورکشاپس اور عملی مشقوں کے ذریعے افسران کو مریضوں کی حفاظت، معیاری علاج اور صحت کے نظام میں بہتری کے حوالے سے اہم ہدایات دی گئیں۔ حکام نے کہا کہ تربیت یافتہ عملہ مریضوں کو محفوظ اور مؤثر خدمات فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

Related News

وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کو درپیش تعلیمی بحران ختم کرتے ہوئے ان کی ڈگری کی حیثیت بحال کرنے او...
ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال
ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال
سول ہسپتال کوئٹہ سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے احتجاج ختم کرتے ہوئے او پی ڈیز، آپریشن تھیٹرز اور دی...
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت اجلاس میں انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی، حفاظتی ٹیک...
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق اور پولیو پروگرام کے اعلیٰ حکام نے چیف سیکریٹری بلوچ...
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
ایمرجنسی آپریشنز سینٹر بلوچستان کی جانب سے 13 جولائی سے 142 ہائی رسک یونین کونسلز میں سات روزہ خصوصی پولیو بوس...
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صحت کے شعبے میں شفافیت، جوابدہی اور مؤثر نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمی...