بلوچستان میں صحت کے ڈیٹا کے مؤثر استعمال اور ٹی بی خدمات کی بہتری کے لیے BHMIS اور ٹی بی پروگرام کے حکام کی PPHI سی ای او سے ملاقات

بلوچستان میں صحت کے ڈیٹا کے مؤثر استعمال اور ٹی بی خدمات کی بہتری کے لیے BHMIS اور ٹی بی پروگرام کے حکام کی PPHI سی ای او سے ملاقات

بلوچستان ہیلتھ منجمنٹ انفارمیشن سسٹم (BHMIS) اور ٹی بی کنٹرول پروگرام کے صوبائی کوآرڈینیٹرز نے PPHI بلوچستان کے سی ای او سے ملاقات کی، جس میں صوبے میں صحت کے ڈیٹا کے مؤثر استعمال، بیماریوں کی بروقت تشخیص، اور بنیادی صحت کی سہولیات کی بہتری پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ٹی بی تشخیص، ڈیٹا انضمام اور نگرانی کے نظام کو مضبوط بنانے، بی ایچ یو لیول پر ٹی بی سہولیات کی وسعت، اور جدید معیار کے مطابق مراکز قائم کرنے پر زور دیا گیا۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

 بلوچستان ہیلتھ منجمنٹ انفارمیشن سسٹم (BHMIS) کے صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ابابگر بلوچ اور ٹی بی کنٹرول پروگرام کے صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شیر افگن رہیسانی نے PPHI بلوچستان کے سی ای او ڈاکٹر ایم بی دریجو سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران صوبے میں صحت کے ڈیٹا کے مؤثر استعمال، بیماریوں کی بروقت تشخیص اور بنیادی صحت کی سطح پر خدمات کی بہتری کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ خصوصی طور پر DHIS-2 کے ذریعے ٹی بی کے کیسز کی رپورٹنگ، ڈیٹا انضمام اور نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں بی ایچ یو لیول پر ٹی بی کی تشخیص کی سہولیات کو وسعت دینے اور منتخب مراکز کو جدید معیار کے مطابق ٹی بی تشخیصی و مینجمنٹ سینٹرز میں تبدیل کرنے پر زور دیا گیا تاکہ مریضوں کو مقامی سطح پر بروقت اور معیاری سہولیات میسر آئیں اور ریفرلز کا بوجھ کم ہو۔
فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹمز کے مؤثر نفاذ، افرادی قوت کی تربیت اور بین الادارہ جاتی تعاون کے ذریعے نہ صرف ٹی بی کنٹرول پروگرام کی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکتی ہے بلکہ مجموعی طور پر بنیادی صحت کے نظام کو بھی مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ ملاقات کے اختتام پر آئندہ لائحۂ عمل، مشترکہ اقدامات اور تکنیکی معاونت کے تسلسل پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Related News

وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کو درپیش تعلیمی بحران ختم کرتے ہوئے ان کی ڈگری کی حیثیت بحال کرنے او...
ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال
ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال
سول ہسپتال کوئٹہ سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے احتجاج ختم کرتے ہوئے او پی ڈیز، آپریشن تھیٹرز اور دی...
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت اجلاس میں انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی، حفاظتی ٹیک...
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق اور پولیو پروگرام کے اعلیٰ حکام نے چیف سیکریٹری بلوچ...
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
ایمرجنسی آپریشنز سینٹر بلوچستان کی جانب سے 13 جولائی سے 142 ہائی رسک یونین کونسلز میں سات روزہ خصوصی پولیو بوس...
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صحت کے شعبے میں شفافیت، جوابدہی اور مؤثر نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمی...