بولان یونیورسٹی کا بلوچستان کا پہلا میڈیکل ریسرچ جرنل لانچ

بولان یونیورسٹی کا بلوچستان کا پہلا میڈیکل ریسرچ جرنل لانچ

بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز، کوئٹہ نے بلوچستان کا پہلا میڈیکل ریسرچ جرنل “بولان جرنل آف میڈیکل اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز” باضابطہ طور پر لانچ کر دیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی نے طبی تحقیق کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جرنل نوجوان محققین کے لیے ایک مؤثر اور قابل اعتماد پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز نے بلوچستان میں طبی تحقیق کے فروغ کی جانب ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے صوبے کا پہلا میڈیکل ریسرچ جرنل “بولان جرنل آف میڈیکل اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز” لانچ کر دیا ہے۔ جرنل کی باضابطہ تقریبِ اجراء کوئٹہ میں منعقد ہوئی، جس میں جامعہ کے اعلیٰ حکام، ماہرینِ طب، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر وائس چانسلر بولان یونیورسٹی ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طبی تحقیق یونیورسٹی کی اولین ترجیح ہے اور نئے جرنل کا اجراء اسی عزم کا عملی اظہار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قلیل عرصے میں بولان یونیورسٹی کی HEC رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے، جو ادارے کی تعلیمی اور تحقیقی کارکردگی کا ثبوت ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اسلم بزدار نے کہا کہ نیا میڈیکل جرنل نوجوان محققین کے لیے ایک مؤثر، معیاری اور قابلِ اعتماد پلیٹ فارم فراہم کرے گا، جہاں وہ اپنی تحقیقی صلاحیتوں کو اجاگر کر سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بولان یونیورسٹی نے 2023 سے 2025 تک MDCAT امتحانات نہایت شفاف انداز میں منعقد کیے، جبکہ پہلی مرتبہ 13 سرکاری نرسنگ کالجز کے لیے NCAT ٹیسٹ کا کامیاب انعقاد بھی عمل میں لایا گیا۔
ڈاکٹر اسلم بزدار کے مطابق تحقیق کے فروغ کے لیے ایتھیکل ریویو بورڈز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور قومی و بین الاقوامی کانفرنسوں کے انعقاد کو بھی ممکن بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سٹی کیمپس کی منتقلی، یونیورسٹی لائبریری اور مرکزی کیمپس کی تعمیر کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ بولان جرنل کا اجراء بلوچستان میں شواہد پر مبنی صحت کے نظام کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، جو نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک میں طبی تحقیق کے معیار کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

Related News

وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کو درپیش تعلیمی بحران ختم کرتے ہوئے ان کی ڈگری کی حیثیت بحال کرنے او...
ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال
ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال
سول ہسپتال کوئٹہ سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے احتجاج ختم کرتے ہوئے او پی ڈیز، آپریشن تھیٹرز اور دی...
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت اجلاس میں انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی، حفاظتی ٹیک...
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق اور پولیو پروگرام کے اعلیٰ حکام نے چیف سیکریٹری بلوچ...
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
ایمرجنسی آپریشنز سینٹر بلوچستان کی جانب سے 13 جولائی سے 142 ہائی رسک یونین کونسلز میں سات روزہ خصوصی پولیو بوس...
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صحت کے شعبے میں شفافیت، جوابدہی اور مؤثر نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمی...