دہی کھانے کا صحیح وقت: صحت کے لیے یہ ہے سب سے بہتر

دہی کھانے کا صحیح وقت: صحت کے لیے یہ ہے سب سے بہتر

دہی صدیوں سے ایک صحت مند غذا کے طور پر جانی جاتی ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ دہی کے مکمل فوائد صرف اس وقت اور مناسب مقدار میں کھانے سے حاصل ہوتے ہیں۔ غلط وقت پر دہی کھانے سے فائدے کے بجائے نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔ دہی کھانے کا بہترین وقت ماہرین کے مطابق دہی کی تاثیر  ٹھنڈی ہوتی ہے، اس لیے اسے دوپہر کے وقت کھانا سب سے بہتر  ہے۔ اس وقت جسم کا نظامِ ہاضمہ فعال ہوتا ہے اور دہی میں موجود غذائی اجزاء بہتر طور پر جذب ہو جاتے ہیں۔ دہی میں شامل پروبائیوٹکس آنتوں کی صحت کو بہتر بناتے ہیں، اور بھنا ہوا زیرہ ملا کر کھانے سے ہاضمے میں مزید بہتری آتی ہے۔ روزانہ دہی کے استعمال سے قبض، بدہضمی اور تھکاوٹ میں کمی آتی ہے، جبکہ یہ جسم کو توانائی بھی فراہم کرتا ہے۔  رات میں دہی سے پرہیز آیوروید کے مطابق رات کو دہی کھانا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ اس وقت جسم کا درجہ حرارت کم ہوتا ہے، جس کی وجہ سے دہی کی ٹھنڈی تاثیر  نزلہ، کھانسی، بلغم اور جوڑوں کے درد  میں اضافہ کر سکتی ہے۔ سردیوں میں خاص طور پر صبح یا رات کے وقت دہی سے اجتناب کرنا چاہیے۔ اگر دہی کھانا ہی ہو تو اس میں بھنا ہوا زیرہ، تھوڑا نمک یا چینی  شامل کر کے کھایا جا سکتا ہے۔ اس سے نہ صرف ذائقہ بہتر ہوتا ہے بلکہ ہاضمے میں بھی مدد ملتی ہے۔  کن لوگوں کو دہی سے احتیاط کرنی چاہیے؟ دل کے مریض اور ہائی کولیسٹرول والے افراد: کم چکنائی والا دہی استعمال کریں۔ ذیابیطس کے مریض : میٹھے دہی سے پرہیز کریں کیونکہ اس میں شامل چینی کیلوریز بڑھاتی ہے۔ ہائی بلڈ پریشر یا گردوں کے مریض: دہی میں نمک شامل کرنے سے گریز کریں۔ صحت مند افراد معمولی مقدار میں چینی یا نمک  شامل کر سکتے ہیں، اور دہی کو مزید غذائیت بخش بنانے کے لیے سبزیاں یا پھل  شامل کرنا بہترین متبادل ہے۔   دہی کے صحت بخش فوائد ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتا ہے  معدے اور آنتوں کی صحت بہتر کرتا ہے  جلد اور بالوں کے لیے مفید ہے  خشکی اور ٹیننگ ختم کرتا ہے  وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے

 دہی کھانے کا صحیح وقت: صحت کے لیے یہ ہے سب سے بہتر

رپورٹ : اقصی بلوچ

دہی صدیوں سے ایک صحت مند غذا کے طور پر جانی جاتی ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ دہی کے مکمل فوائد صرف اس وقت اور مناسب مقدار میں کھانے سے حاصل ہوتے ہیں۔ غلط وقت پر دہی کھانے سے فائدے کے بجائے نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔

دہی کھانے کا بہترین وقت

ماہرین کے مطابق دہی کی تاثیر  ٹھنڈی ہوتی ہے، اس لیے اسے دوپہر کے وقت کھانا سب سے بہتر  ہے۔ اس وقت جسم کا نظامِ ہاضمہ فعال ہوتا ہے اور دہی میں موجود غذائی اجزاء بہتر طور پر جذب ہو جاتے ہیں۔ دہی میں شامل پروبائیوٹکس آنتوں کی صحت کو بہتر بناتے ہیں، اور بھنا ہوا زیرہ ملا کر کھانے سے ہاضمے میں مزید بہتری آتی ہے۔
روزانہ دہی کے استعمال سے قبض، بدہضمی اور تھکاوٹ میں کمی آتی ہے، جبکہ یہ جسم کو توانائی بھی فراہم کرتا ہے۔

 رات میں دہی سے پرہیز

آیوروید کے مطابق رات کو دہی کھانا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ اس وقت جسم کا درجہ حرارت کم ہوتا ہے، جس کی وجہ سے دہی کی ٹھنڈی تاثیر  نزلہ، کھانسی، بلغم اور جوڑوں کے درد  میں اضافہ کر سکتی ہے۔ سردیوں میں خاص طور پر صبح یا رات کے وقت دہی سے اجتناب کرنا چاہیے۔
اگر دہی کھانا ہی ہو تو اس میں بھنا ہوا زیرہ، تھوڑا نمک یا چینی  شامل کر کے کھایا جا سکتا ہے۔ اس سے نہ صرف ذائقہ بہتر ہوتا ہے بلکہ ہاضمے میں بھی مدد ملتی ہے۔

 کن لوگوں کو دہی سے احتیاط کرنی چاہیے؟

دل کے مریض اور ہائی کولیسٹرول والے افراد: کم چکنائی والا دہی استعمال کریں۔
ذیابیطس کے مریض : میٹھے دہی سے پرہیز کریں کیونکہ اس میں شامل چینی کیلوریز بڑھاتی ہے۔
ہائی بلڈ پریشر یا گردوں کے مریض: دہی میں نمک شامل کرنے سے گریز کریں۔
صحت مند افراد معمولی مقدار میں چینی یا نمک  شامل کر سکتے ہیں، اور دہی کو مزید غذائیت بخش بنانے کے لیے سبزیاں یا پھل  شامل کرنا بہترین متبادل ہے۔
 

دہی کے صحت بخش فوائد

ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتا ہے
 معدے اور آنتوں کی صحت بہتر کرتا ہے
 جلد اور بالوں کے لیے مفید ہے
 خشکی اور ٹیننگ ختم کرتا ہے
 وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے


Related News

بلوچستان میں لائیو اسٹاک کے لیے اینیمل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم کا افتتاح، بیماریوں کی نگرانی میں بہتری کا عزم
بلوچستان میں لائیو اسٹاک کے لیے اینیمل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم کا افتتاح، بیماریوں کی نگرانی میں بہتری کا عزم
بلوچستان میں مویشیوں کی صحت کی نگرانی کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے اینیمل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم کا افتتاح کیا گیا ہے۔...
نوآباد نواکلی میں زیرِ تعمیر باچا خان ہسپتال جلد فعال ہوگا
نوآباد نواکلی میں زیرِ تعمیر باچا خان ہسپتال جلد فعال ہوگا
حکومتِ بلوچستان کی جانب سے صحت کے شعبے میں بہتری کے اقدامات جاری ہیں۔ نواکلی میں زیرِ تعمیر باچا خان ہسپتال جل...
جھالاوان فیسٹیول 2026 میں بی یو ای ٹی خضدار کے طلباء کا مصنوعی ذہانت پر مبنی برین ٹیومر ڈیٹیکشن پروجیکٹ پیش
جھالاوان فیسٹیول 2026 میں بی یو ای ٹی خضدار کے طلباء کا مصنوعی ذہانت پر مبنی برین ٹیومر ڈیٹیکشن پروجیکٹ پیش
جھالاوان فیسٹیول 2026 کے دوران بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے طلباء و طالبات نے مصنوع...
بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام: صوبائی صحت کے نظام میں بہتری کی جانب اہم پیش رفت
بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام: صوبائی صحت کے نظام میں بہتری کی جانب اہم پیش رفت
بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت صوبے بھر میں ہسپتالوں کی مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے، جس کا مقصد عوام کو معیاری...
ورلڈ کینسر ڈے 2026: "یونائیٹڈ بائی یونیک" — آگاہی اور بروقت تشخیص کا عالمی پیغام
ورلڈ کینسر ڈے 2026: "یونائیٹڈ بائی یونیک" — آگاہی اور بروقت تشخیص کا عالمی پیغام
4 فروری کو دنیا بھر میں ورلڈ کینسر ڈے منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد کینسر سے متعلق آگاہی، ابتدائی تشخیص اور بروق...
صوبائی وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ کی پی پی ایچ آئی سے متعلق اجلاس کی صدارت
صوبائی وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ کی پی پی ایچ آئی سے متعلق اجلاس کی صدارت
صوبائی وزیرِ صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کی زیرِ صدارت پی پی ایچ آئی سے متعلق اجلاس میں دیہی اور دور دراز علاقو...