آنکھوں کے انفیکشن اور بچاؤ کی احتیاطی تدابیر

آنکھوں کے انفیکشن اور بچاؤ کی احتیاطی تدابیر

مون سون کے موسم میں نمی اور موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے آنکھوں کا انفیکشن، جسے آشوب چشم بھی کہتے ہیں، تیزی سے پھیل سکتا ہے۔ اس کے عام علامات میں آنکھوں کی سرخی، خارش اور پانی یا دیگر مادے کا خارج ہونا شامل ہے۔ بیکٹیریل اور وائرل انفیکشن خاص طور پر گنجان آباد علاقوں، اسکولوں اور دفاتر میں زیادہ پائے جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق درست احتیاطی تدابیر اپنانے سے آنکھوں کے انفیکشن سے بچا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے سب سے پہلے ہاتھ اور چہرے کو صاف رکھنا ضروری ہے۔ آنکھوں یا چہرے کو چھونے سے پہلے ہمیشہ ہاتھ صابن اور پانی سے دھوئیں کیونکہ گندے ہاتھ انفیکشن کا سبب بن سکتے ہیں۔ ساتھ ہی تولیہ، آئی ڈراپس، تکیہ، میک اپ وغیرہ کسی اور کے ساتھ شیئر نہ کریں اور جو چیزیں آپ زیادہ استعمال کرتے ہیں انہیں صاف رکھیں۔ آلودگی، دھول اور تیز ہواؤں سے آنکھوں کو بچانے کے لیے دھوپ کے چشمے پہنیں اور ضرورت سے زیادہ آئی ڈراپس، کاجل یا آئی لائنر استعمال کرنے سے گریز کریں۔ عوامی سوئمنگ پولز یا قدرتی پانی میں جراثیم موجود ہو سکتے ہیں، اس لیے تیراکی کے بعد آنکھوں کو صاف پانی سے دھوئیں۔ ٹی وی یا موبائل سکرین پر زیادہ وقت آنکھوں پر دباؤ ڈال سکتا ہے، اس لیے ہر 20 منٹ کے بعد 20 سیکنڈ کے لیے 20 فٹ دور دیکھیں۔ آنکھوں کے قطروں یا دیگر ادویات کا استعمال ہمیشہ ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق کریں اور اگر سرخی، درد یا دھندلا پن برقرار رہے تو فوراً آنکھوں کے ماہر سے رابطہ کریں۔ ان تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے نہ صرف آپ اپنی آنکھوں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں بلکہ دیگر افراد کو بھی انفیکشن سے بچا سکتے ہیں۔

آنکھوں کے انفیکشن اور بچاؤ کی احتیاطی تدابیر

پورٹ: اقصی بلوچ

مون سون کے موسم میں نمی اور موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے آنکھوں کا انفیکشن، جسے آشوب چشم بھی کہتے ہیں، تیزی سے پھیل سکتا ہے۔ اس کے عام علامات میں آنکھوں کی سرخی، خارش اور پانی یا دیگر مادے کا خارج ہونا شامل ہے۔

 بیکٹیریل اور وائرل انفیکشن خاص طور پر گنجان آباد علاقوں، اسکولوں اور دفاتر میں زیادہ پائے جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق درست احتیاطی تدابیر اپنانے سے آنکھوں کے انفیکشن سے بچا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے سب سے پہلے ہاتھ اور چہرے کو صاف رکھنا ضروری ہے۔ آنکھوں یا چہرے کو چھونے سے پہلے ہمیشہ ہاتھ صابن اور پانی سے دھوئیں کیونکہ گندے ہاتھ انفیکشن کا سبب بن سکتے ہیں۔ ساتھ ہی تولیہ، آئی ڈراپس، تکیہ، میک اپ وغیرہ کسی اور کے ساتھ شیئر نہ کریں اور جو چیزیں آپ زیادہ استعمال کرتے ہیں انہیں صاف رکھیں۔ آلودگی، دھول اور تیز ہواؤں سے آنکھوں کو بچانے کے لیے دھوپ کے چشمے پہنیں اور ضرورت سے زیادہ آئی ڈراپس، کاجل یا آئی لائنر استعمال کرنے سے گریز کریں۔ عوامی سوئمنگ پولز یا قدرتی پانی میں جراثیم موجود ہو سکتے ہیں، اس لیے تیراکی کے بعد آنکھوں کو صاف پانی سے دھوئیں۔ ٹی وی یا موبائل سکرین پر زیادہ وقت آنکھوں پر دباؤ ڈال سکتا ہے، اس لیے ہر 20 منٹ کے بعد 20 سیکنڈ کے لیے 20 فٹ دور دیکھیں۔ آنکھوں کے قطروں یا دیگر ادویات کا استعمال ہمیشہ ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق کریں اور اگر سرخی، درد یا دھندلا پن برقرار رہے تو فوراً آنکھوں کے ماہر سے رابطہ کریں۔ ان تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے نہ صرف آپ اپنی آنکھوں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں بلکہ دیگر افراد کو بھی انفیکشن سے بچا سکتے ہیں۔

 


Related News

وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کو درپیش تعلیمی بحران ختم کرتے ہوئے ان کی ڈگری کی حیثیت بحال کرنے او...
ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال
ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال
سول ہسپتال کوئٹہ سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے احتجاج ختم کرتے ہوئے او پی ڈیز، آپریشن تھیٹرز اور دی...
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت اجلاس میں انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی، حفاظتی ٹیک...
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق اور پولیو پروگرام کے اعلیٰ حکام نے چیف سیکریٹری بلوچ...
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
ایمرجنسی آپریشنز سینٹر بلوچستان کی جانب سے 13 جولائی سے 142 ہائی رسک یونین کونسلز میں سات روزہ خصوصی پولیو بوس...
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صحت کے شعبے میں شفافیت، جوابدہی اور مؤثر نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمی...