ڈیرہ بگٹی میں فری آئی اینڈ میڈیکل کیمپ، سینکڑوں افراد مستفید

ڈیرہ بگٹی میں فری آئی اینڈ میڈیکل کیمپ، سینکڑوں افراد مستفید

ڈیرہ بگٹی میں او جی ڈی سی ایل، ایف سی بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے تین روزہ فری آئی اینڈ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ، علاج اور سرجریز کی گئیں۔ دور دراز علاقوں کے لوگوں نے اسے بڑا ریلیف قرار دیا۔

او جی ڈی سی ایل کے تعاون، ایف سی بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں سے ڈیرہ بگٹی میں پہلی بار تین روزہ فری آئی اینڈ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں
سوئی، سنگسیلہ، پیر کوہ، زین کوہ اور لوٹی سمیت دور دراز علاقوں سے آئے سینکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ، علاج اور مختلف سرجریز کی گئیں۔

کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز نے مریضوں کا تفصیلی چیک اپ کیا جبکہ آنکھوں کا معائنہ، موتیے کے آپریشن، کمزور بینائی کے مریضوں کے لیے مفت عینکیں، لینس اور تمام ادویات بغیر کسی فیس کے فراہم کی گئیں۔ مقامی افراد نے اس اقدام کو امید کی نئی کرن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی سہولیات پہلی بار گھر کے قریب میسر آئیں جس سے بڑے شہروں کے مہنگے سفر اور اخراجات سے نجات ملی۔

ایف سی بلوچستان کی جانب سے صوبے بھر میں فری میڈیکل کیمپوں کا سلسلہ عوام میں بھرپور پذیرائی حاصل کر رہا ہے، جبکہ ڈیرہ بگٹی میں فری آئی اینڈ میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہزاروں مستحق شہریوں کے لیے بڑا ریلیف ثابت ہوا ہے۔

Related News

وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کو درپیش تعلیمی بحران ختم کرتے ہوئے ان کی ڈگری کی حیثیت بحال کرنے او...
ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال
ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال
سول ہسپتال کوئٹہ سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے احتجاج ختم کرتے ہوئے او پی ڈیز، آپریشن تھیٹرز اور دی...
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت اجلاس میں انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی، حفاظتی ٹیک...
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق اور پولیو پروگرام کے اعلیٰ حکام نے چیف سیکریٹری بلوچ...
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
ایمرجنسی آپریشنز سینٹر بلوچستان کی جانب سے 13 جولائی سے 142 ہائی رسک یونین کونسلز میں سات روزہ خصوصی پولیو بوس...
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صحت کے شعبے میں شفافیت، جوابدہی اور مؤثر نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمی...