انگور: سبز یا سیاہ، کون سا زیادہ مفید ہے؟ ماہرین نے بتا دیا

انگور: سبز یا سیاہ، کون سا زیادہ مفید ہے؟ ماہرین نے بتا دیا

انگور اپنی غذائیت اور ذائقے کی وجہ سے سب کی پسندیدہ پھلوں میں شامل ہے۔ اس وقت انگور کا موسم عروج پر ہے اور بازار میں مختلف رنگوں اور اقسام کے انگور دستیاب ہیں، جن میں سبز، سرخ اور سیاہ انگور شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق سبز اور سیاہ انگور دونوں صحت کے لیے فائدہ مند ہیں، لیکن سیاہ انگور میں اینٹی آکسیڈنٹس، آئرن اور وٹامنز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو دل، دماغ اور جلد کے لیے خاص طور پر مفید ہیں۔ سبز انگور میں کیلوریز کم اور فائبر زیادہ ہوتا ہے، جو نظامِ ہاضمہ کے لیے بہتر ہے۔ دونوں اقسام دل کی صحت بہتر بنانے، بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے، مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے اور خون کی کمی دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ ایک کپ سیاہ انگور میں تقریباً 104 گرام کیلوریز، 27.3 گرام کاربوہائیڈریٹ اور 1.1 گرام پروٹین ہوتا ہے، جبکہ اس میں وٹامن سی، وٹامن کے، تھائیامن، رائبوفلاون، وٹامن بی سکس، پوٹاشیم، کاپر اور میگنیز کی بھی معقول مقدار موجود ہوتی ہے۔ سیاہ انگور میں ریسویراٹرول اور فلیوونائڈز جیسے اینٹی آکسیڈنٹس بھی زیادہ ہوتے ہیں، جو جسم کو فری ریڈیکلز سے بچاتے ہیں اور مختلف امراض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ سیاہ انگور جگر کو زہریلے مادوں سے پاک کرنے اور جگر کے فعل کو بہتر بنانے میں بھی مددگار ہیں، جس سے جسم کی مجموعی صحت بہتر ہوتی ہے۔ انگور کھاتے وقت احتیاط ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ خون پتلا کرنے والی ادویات استعمال کر رہے ہیں، تو انگور زیادہ مقدار میں کھانے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔ گردے کے مسائل والے افراد کے لیے بھی زیادہ انگور نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ انگور کی زیادہ مقدار سردرد، متلی اور قے کا سبب بن سکتی ہے۔ انگور کے زیادہ فوائد کے لیے سفید انگور کی بجائے سرخ یا سیاہ انگور کھانے کی سفارش کی جاتی ہے۔

انگور: سبز یا سیاہ، کون سا زیادہ مفید ہے؟ ماہرین نے بتا دیا

رپورٹ: اقصی بلوچ

انگور اپنی غذائیت اور ذائقے کی وجہ سے سب کی پسندیدہ پھلوں میں شامل ہے۔ اس وقت انگور کا موسم عروج پر ہے اور بازار میں مختلف رنگوں اور اقسام کے انگور دستیاب ہیں، جن میں سبز، سرخ اور سیاہ انگور شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق سبز اور سیاہ انگور دونوں صحت کے لیے فائدہ مند ہیں، لیکن سیاہ انگور میں اینٹی آکسیڈنٹس، آئرن اور وٹامنز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو دل، دماغ اور جلد کے لیے خاص طور پر مفید ہیں۔

سبز انگور میں کیلوریز کم اور فائبر زیادہ ہوتا ہے، جو نظامِ ہاضمہ کے لیے بہتر ہے۔ دونوں اقسام دل کی صحت بہتر بنانے، بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے، مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے اور خون کی کمی دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

ایک کپ سیاہ انگور میں تقریباً 104 گرام کیلوریز، 27.3 گرام کاربوہائیڈریٹ اور 1.1 گرام پروٹین ہوتا ہے، جبکہ اس میں وٹامن سی، وٹامن کے، تھائیامن، رائبوفلاون، وٹامن بی سکس، پوٹاشیم، کاپر اور میگنیز کی بھی معقول مقدار موجود ہوتی ہے۔ سیاہ انگور میں ریسویراٹرول اور فلیوونائڈز جیسے اینٹی آکسیڈنٹس بھی زیادہ ہوتے ہیں، جو جسم کو فری ریڈیکلز سے بچاتے ہیں اور مختلف امراض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

سیاہ انگور جگر کو زہریلے مادوں سے پاک کرنے اور جگر کے فعل کو بہتر بنانے میں بھی مددگار ہیں، جس سے جسم کی مجموعی صحت بہتر ہوتی ہے۔

انگور کھاتے وقت احتیاط

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ خون پتلا کرنے والی ادویات استعمال کر رہے ہیں، تو انگور زیادہ مقدار میں کھانے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
گردے کے مسائل والے افراد کے لیے بھی زیادہ انگور نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
انگور کی زیادہ مقدار سردرد، متلی اور قے کا سبب بن سکتی ہے۔
انگور کے زیادہ فوائد کے لیے سفید انگور کی بجائے سرخ یا سیاہ انگور کھانے کی سفارش کی جاتی ہے۔

  •  


Related News

وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کو درپیش تعلیمی بحران ختم کرتے ہوئے ان کی ڈگری کی حیثیت بحال کرنے او...
ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال
ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال
سول ہسپتال کوئٹہ سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے احتجاج ختم کرتے ہوئے او پی ڈیز، آپریشن تھیٹرز اور دی...
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت اجلاس میں انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی، حفاظتی ٹیک...
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق اور پولیو پروگرام کے اعلیٰ حکام نے چیف سیکریٹری بلوچ...
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
ایمرجنسی آپریشنز سینٹر بلوچستان کی جانب سے 13 جولائی سے 142 ہائی رسک یونین کونسلز میں سات روزہ خصوصی پولیو بوس...
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صحت کے شعبے میں شفافیت، جوابدہی اور مؤثر نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمی...