کان صاف کرنے کے لیے ایئر بڈز استعمال کرنا کتنا خطرناک ہے؟

کان صاف کرنے کے لیے ایئر بڈز استعمال کرنا کتنا خطرناک ہے؟

اکثر لوگ کان صاف کرنے کے لیے ایئر بڈز یا روئی کا استعمال کرتے ہیں، لیکن ماہرین صحت کے مطابق یہ عادت فائدے کے بجائے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ ای این ٹی (کان، ناک، گلا) کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایئر بڈز یا روئی کان میں ڈالنے سے میل صاف نہیں ہوتا بلکہ الٹا وہ مزید اندر کی طرف چلا جاتا ہے۔ اس سے کان میں درد، انفیکشن اور بعض اوقات کان کے پردے کو نقصان پہنچنے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق کان میں موجود  ایئر ویکس (کان کا میل) دراصل قدرتی حفاظتی نظام کا حصہ ہوتا ہے، جو کان کو دھول، مٹی اور جراثیم سے محفوظ رکھتا ہے۔ یہ میل عام طور پر خود بخود باہر آ جاتا ہے اور اسے زبردستی نکالنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ تحقیقی رپورٹس کے مطابق 70 فیصد سے زیادہ کان کے مسائل کی وجہ غلط طریقے سے کان صاف کرنا ہے، خاص طور پر ایئر بڈز یا روئی کا استعمال۔ اگر کسی شخص کو یہ محسوس ہو کہ کان میں میل زیادہ جمع ہو گیا ہے، یا سننے میں دقت، درد یا جلن ہو رہی ہے تو ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ خود سے کان صاف کرنے کے بجائے کسی مستند ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کانوں کی صفائی میں لاپرواہی سنگین مسائل کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے احتیاط نہایت ضروری ہے۔

کان صاف کرنے کے لیے ایئر بڈز استعمال کرنا کتنا خطرناک ہے؟

رپورٹ : اقصی بلوچ

اکثر لوگ کان صاف کرنے کے لیے ایئر بڈز یا روئی کا استعمال کرتے ہیں، لیکن ماہرین صحت کے مطابق یہ عادت فائدے کے بجائے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔
ای این ٹی (کان، ناک، گلا) کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایئر بڈز یا روئی کان میں ڈالنے سے میل صاف نہیں ہوتا بلکہ الٹا وہ مزید اندر کی طرف چلا جاتا ہے۔ اس سے کان میں درد، انفیکشن اور بعض اوقات کان کے پردے کو نقصان پہنچنے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق کان میں موجود  ایئر ویکس (کان کا میل) دراصل قدرتی حفاظتی نظام کا حصہ ہوتا ہے، جو کان کو دھول، مٹی اور جراثیم سے محفوظ رکھتا ہے۔ یہ میل عام طور پر خود بخود باہر آ جاتا ہے اور اسے زبردستی نکالنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
تحقیقی رپورٹس کے مطابق 70 فیصد سے زیادہ کان کے مسائل کی وجہ غلط طریقے سے کان صاف کرنا ہے، خاص طور پر ایئر بڈز یا روئی کا استعمال۔
اگر کسی شخص کو یہ محسوس ہو کہ کان میں میل زیادہ جمع ہو گیا ہے، یا سننے میں دقت، درد یا جلن ہو رہی ہے تو ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ خود سے کان صاف کرنے کے بجائے کسی مستند ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کانوں کی صفائی میں لاپرواہی سنگین مسائل کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے احتیاط نہایت ضروری ہے۔

Related News

وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کو درپیش تعلیمی بحران ختم کرتے ہوئے ان کی ڈگری کی حیثیت بحال کرنے او...
ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال
ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال
سول ہسپتال کوئٹہ سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے احتجاج ختم کرتے ہوئے او پی ڈیز، آپریشن تھیٹرز اور دی...
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت اجلاس میں انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی، حفاظتی ٹیک...
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق اور پولیو پروگرام کے اعلیٰ حکام نے چیف سیکریٹری بلوچ...
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
ایمرجنسی آپریشنز سینٹر بلوچستان کی جانب سے 13 جولائی سے 142 ہائی رسک یونین کونسلز میں سات روزہ خصوصی پولیو بوس...
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صحت کے شعبے میں شفافیت، جوابدہی اور مؤثر نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمی...