پالتو جانوروں کو بوسہ دینا کتنا خطرناک ہو سکتا ہے؟

 پالتو جانوروں کو بوسہ دینا کتنا خطرناک ہو سکتا ہے؟

پالتو جانوروں سے محبت کرنا، ان کی دیکھ بھال کرنا اور ان کے ساتھ نرمی سے پیش آنا ایک فطری بات ہے، لیکن ماہرین صحت خبردار کرتے ہیں کہ انہیں بوسہ دینا یا اپنا منہ ان کے قریب لے جانا صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق کتے اور بلیاں اپنے منہ میں ایسے جراثیم رکھتے ہیں جو انسانوں میں بیماری پھیلا سکتے ہیں۔ بعض لوگ اپنے پالتو جانوروں سے اتنی محبت کرتے ہیں کہ انہیں چومنا معمول بن جاتا ہے، مگر یہ عادت مختلف انفیکشنز کا سبب بن سکتی ہے۔ امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر کسی شخص کے منہ میں زخم ہو یا اس کا مدافعتی نظام کمزور ہو تو پالتو جانوروں کو چومنے سے بیماری لگنے کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے۔ سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین نے بتایا ہے کہ جانوروں کے منہ میں موجود بیکٹیریا بعض اوقات انسانوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں، جو سنگین انفیکشن کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔ ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ پالتو جانوروں کے ساتھ وقت گزاریں، انہیں پیار کریں، گود میں اٹھائیں، لیکن منہ سے چومنے یا بہت زیادہ قربت سے پرہیز کریں۔ صحت مند رہنے کے لیے ضروری ہے کہ محبت کے ساتھ احتیاط کو بھی اپنایا جائے۔

 پالتو جانوروں کو بوسہ دینا کتنا خطرناک ہو سکتا ہے؟

رپورٹ : اقصی بلوچ

پالتو جانوروں سے محبت کرنا، ان کی دیکھ بھال کرنا اور ان کے ساتھ نرمی سے پیش آنا ایک فطری بات ہے، لیکن ماہرین صحت خبردار کرتے ہیں کہ انہیں بوسہ دینا یا اپنا منہ ان کے قریب لے جانا صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق کتے اور بلیاں اپنے منہ میں ایسے جراثیم رکھتے ہیں جو انسانوں میں بیماری پھیلا سکتے ہیں۔ بعض لوگ اپنے پالتو جانوروں سے اتنی محبت کرتے ہیں کہ انہیں چومنا معمول بن جاتا ہے، مگر یہ عادت مختلف انفیکشنز کا سبب بن سکتی ہے۔

امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر کسی شخص کے منہ میں زخم ہو یا اس کا مدافعتی نظام کمزور ہو تو پالتو جانوروں کو چومنے سے بیماری لگنے کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے۔
سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین نے بتایا ہے کہ جانوروں کے منہ میں موجود بیکٹیریا بعض اوقات انسانوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں، جو سنگین انفیکشن کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔
ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ پالتو جانوروں کے ساتھ وقت گزاریں، انہیں پیار کریں، گود میں اٹھائیں، لیکن منہ سے چومنے یا بہت زیادہ قربت سے پرہیز کریں۔
صحت مند رہنے کے لیے ضروری ہے کہ محبت کے ساتھ احتیاط کو بھی اپنایا جائے۔

Related News

وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کو درپیش تعلیمی بحران ختم کرتے ہوئے ان کی ڈگری کی حیثیت بحال کرنے او...
ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال
ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال
سول ہسپتال کوئٹہ سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے احتجاج ختم کرتے ہوئے او پی ڈیز، آپریشن تھیٹرز اور دی...
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت اجلاس میں انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی، حفاظتی ٹیک...
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق اور پولیو پروگرام کے اعلیٰ حکام نے چیف سیکریٹری بلوچ...
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
ایمرجنسی آپریشنز سینٹر بلوچستان کی جانب سے 13 جولائی سے 142 ہائی رسک یونین کونسلز میں سات روزہ خصوصی پولیو بوس...
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صحت کے شعبے میں شفافیت، جوابدہی اور مؤثر نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمی...