گڑ یا چینی: غذائی ماہرین کے مطابق کون زیادہ فائدہ مند ہے؟

گڑ یا چینی: غذائی ماہرین کے مطابق کون زیادہ فائدہ مند ہے؟

گڑ اور چینی کے درمیان بحث ہمیشہ جاری رہتی ہے، لیکن غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ پراسیس شدہ چینی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ جبکہ گڑ کئی غذائی فوائد فراہم کرتا ہے۔ آج کے مصروف دور میں، جہاں بیٹھے رہنے کی عادت، آلودگی اور صاف پانی کی کمی عام ہے، اپنی خوراک میں بہتر انتخاب کرنا بہت ضروری ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق ماہر غذائیت دیویا کور نے بتایا کہ اگرچہ چینی اور گڑ دونوں میں کیلوریز تقریباً برابر ہیں۔ (چینی: 387 کلو کیلوری، گڑ: 382 کلو کیلوری)، مگر چینی خالص کاربوہائیڈریٹ ہے اور اس میں کوئی غذائیت نہیں۔ اس کے برعکس، گڑ میں آئرن، کیلشیم، پوٹاشیم، میگنیشیم، زنک، کاپر، فاسفورس اور وٹامنز پائے جاتے ہیں اور یہ گٹھیا جیسی بیماریوں سے بچاؤ میں بھی مددگار ہے۔ چینی خون میں گلوکوز کی سطح کو اچانک بڑھا دیتی ہے جبکہ گڑ آہستہ آہستہ توانائی فراہم کرتا ہے اور آپ کو زیادہ دیر تک متحرک رکھتا ہے۔ مزید برآں، گڑ میٹابولزم کو بہتر کرتا ہے، جسم میں الیکٹرولائٹس کو متوازن رکھتا ہے، نظام ہاضمہ کو صاف کرتا ہے، فائبر فراہم کرتا ہے اور جسم کو ڈیٹاکس کرتا ہے۔ اس کے علاوہ گڑ میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس ہاضمے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ بھنے ہوئے چنے اور گڑ کو ملا کر کھائیں تو یہ امتزاج پٹھوں کو مضبوط کرتا ہے، نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے اور خوراک کو زیادہ صحت مند بناتا ہے۔ اگلی بار جب آپ بیکنگ کریں یا کوئی مشروب تیار کریں تو چینی کے بجائے گڑ کا انتخاب کریں۔ اس سے نہ صرف ذائقہ بہتر رہتا ہے بلکہ آپ کی ڈیزرٹس قدرے صحت مند بھی ہو جاتی ہیں۔

گڑ یا چینی: غذائی ماہرین کے مطابق کون زیادہ فائدہ مند ہے؟


رپورٹ : اقصی بلوچ 

گڑ اور چینی کے درمیان بحث ہمیشہ جاری رہتی ہے، لیکن غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ پراسیس شدہ چینی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ جبکہ گڑ کئی غذائی فوائد فراہم کرتا ہے۔ آج کے مصروف دور میں، جہاں بیٹھے رہنے کی عادت، آلودگی اور صاف پانی کی کمی عام ہے، اپنی خوراک میں بہتر انتخاب کرنا بہت ضروری ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق ماہر غذائیت دیویا کور نے بتایا کہ اگرچہ  چینی اور گڑ دونوں میں کیلوریز تقریباً برابر ہیں۔ (چینی: 387 کلو کیلوری، گڑ: 382 کلو کیلوری)، مگر چینی خالص کاربوہائیڈریٹ ہے اور اس میں کوئی غذائیت نہیں۔ اس کے برعکس، گڑ میں آئرن، کیلشیم، پوٹاشیم، میگنیشیم، زنک، کاپر، فاسفورس اور وٹامنز  پائے جاتے ہیں اور یہ گٹھیا جیسی بیماریوں سے بچاؤ میں بھی مددگار ہے۔
چینی خون میں گلوکوز کی سطح کو اچانک بڑھا دیتی ہے  جبکہ گڑ آہستہ آہستہ توانائی فراہم کرتا ہے اور آپ کو زیادہ دیر تک متحرک رکھتا ہے۔ مزید برآں، گڑ  میٹابولزم کو بہتر کرتا ہے، جسم میں الیکٹرولائٹس کو متوازن رکھتا ہے، نظام ہاضمہ کو صاف کرتا ہے، فائبر فراہم کرتا ہے اور جسم کو ڈیٹاکس کرتا ہے۔ اس کے علاوہ گڑ میں موجود  اینٹی آکسیڈنٹس  ہاضمے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ بھنے ہوئے چنے اور گڑ کو ملا کر کھائیں تو یہ امتزاج پٹھوں کو مضبوط کرتا ہے، نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے اور خوراک کو زیادہ صحت مند بناتا ہے۔ اگلی بار جب آپ بیکنگ کریں یا کوئی مشروب تیار کریں تو  چینی کے بجائے گڑ کا انتخاب کریں۔ اس سے نہ صرف ذائقہ بہتر رہتا ہے بلکہ آپ کی ڈیزرٹس قدرے صحت مند بھی ہو جاتی ہیں۔


Related News

وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کو درپیش تعلیمی بحران ختم کرتے ہوئے ان کی ڈگری کی حیثیت بحال کرنے او...
ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال
ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال
سول ہسپتال کوئٹہ سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے احتجاج ختم کرتے ہوئے او پی ڈیز، آپریشن تھیٹرز اور دی...
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت اجلاس میں انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی، حفاظتی ٹیک...
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق اور پولیو پروگرام کے اعلیٰ حکام نے چیف سیکریٹری بلوچ...
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
ایمرجنسی آپریشنز سینٹر بلوچستان کی جانب سے 13 جولائی سے 142 ہائی رسک یونین کونسلز میں سات روزہ خصوصی پولیو بوس...
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صحت کے شعبے میں شفافیت، جوابدہی اور مؤثر نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمی...