بلوچستان میں صحت کے شعبے میں خاموش مگر مؤثر انقلاب

بلوچستان میں صحت کے شعبے میں خاموش مگر مؤثر انقلاب

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ صوبے میں محکمہ صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری لائی گئی ہے۔ کنٹریکٹ بنیادوں پر تقریباً 3000 ڈاکٹرز کی بھرتی اور 164 بیسک ہیلتھ یونٹس کو فعال کر کے دور دراز علاقوں کے عوام کو بنیادی طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہیں۔ حکومت صحت کے شعبے کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے لیے پُرعزم ہے۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران محکمہ صحت میں خاموش مگر مؤثر انقلاب برپا کیا گیا ہے، جس کے مثبت اثرات براہِ راست عوام تک پہنچ رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کے مطابق کنٹریکٹ بنیادوں پر تقریباً 3000 ڈاکٹرز کی بھرتی عمل میں لائی گئی ہے، جس کے نتیجے میں صوبے بھر میں 164 بیسک ہیلتھ یونٹس کو فعال کر دیا گیا ہے۔ ان اقدامات سے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو اب ان کے قریب بنیادی صحت کی سہولیات میسر آ رہی ہیں۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی ہے، خصوصاً ایسے علاقے جو طویل عرصے سے صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کی سہولیات کے دائرہ کار کو مستقبل میں مزید وسیع کیا جائے گا تاکہ صوبے کے ہر شہری کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Related News

وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کو درپیش تعلیمی بحران ختم کرتے ہوئے ان کی ڈگری کی حیثیت بحال کرنے او...
ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال
ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال
سول ہسپتال کوئٹہ سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے احتجاج ختم کرتے ہوئے او پی ڈیز، آپریشن تھیٹرز اور دی...
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت اجلاس میں انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی، حفاظتی ٹیک...
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق اور پولیو پروگرام کے اعلیٰ حکام نے چیف سیکریٹری بلوچ...
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
ایمرجنسی آپریشنز سینٹر بلوچستان کی جانب سے 13 جولائی سے 142 ہائی رسک یونین کونسلز میں سات روزہ خصوصی پولیو بوس...
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صحت کے شعبے میں شفافیت، جوابدہی اور مؤثر نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمی...