نصیرآباد ڈویژن میں تعلیمی بہتری کے لیے سخت اقدامات کا اعلان

نصیرآباد ڈویژن میں تعلیمی بہتری کے لیے سخت اقدامات کا اعلان

نصیرآباد میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے اجلاس میں ڈی سی زوالفقار علی کرار نے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر حاضر اساتذہ کی تنخواہوں میں کٹوتی، عارضی اساتذہ کی برطرفی اور احکامات پر عمل نہ کرنے والے ڈی ڈی اوز کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے۔ تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے فیلڈ مانیٹرنگ سسٹم کو مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

رپورٹ: عزیر
 
 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے جائزہ اجلاس میں ڈی سی نصیرآباد زوالفقار علی کرار نے کہا کہ غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی نہ کرنے والے ڈی ڈی اوز اور ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے احکامات کے باوجود ایک ماہ بعد بھی ایجوکیشن سیکٹر میں عملی بہتری نہ آنا ناقابل قبول ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر حاضر اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائے گی اور عارضی بنیادوں پر تعینات ٹیچرز کو فوری فارغ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، ٹیچرز کی حاضری چیک کرنے کے لیے فیلڈ مانیٹرنگ سسٹم کو موثر بنانے کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے گئے ہیں تاکہ تعلیمی معیار میں بہتری لائی جا سکے۔

Related News

وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کو درپیش تعلیمی بحران ختم کرتے ہوئے ان کی ڈگری کی حیثیت بحال کرنے او...
ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال
ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال
سول ہسپتال کوئٹہ سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے احتجاج ختم کرتے ہوئے او پی ڈیز، آپریشن تھیٹرز اور دی...
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت اجلاس میں انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی، حفاظتی ٹیک...
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق اور پولیو پروگرام کے اعلیٰ حکام نے چیف سیکریٹری بلوچ...
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
ایمرجنسی آپریشنز سینٹر بلوچستان کی جانب سے 13 جولائی سے 142 ہائی رسک یونین کونسلز میں سات روزہ خصوصی پولیو بوس...
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صحت کے شعبے میں شفافیت، جوابدہی اور مؤثر نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمی...