قومی اسمبلی کمیٹی کا ملک میں انٹرنیٹ سروسز کی خراب صورتحال پر اظہارِ تشویش

قومی اسمبلی کمیٹی کا ملک میں انٹرنیٹ سروسز کی خراب صورتحال پر اظہارِ تشویش

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے انٹرنیٹ کی سست رفتار اور بار بار سروس میں تعطل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بہتر سہولیات کی ضرورت پر زور دیا۔ پی ٹی اے نے بتایا کہ نئے فائیو جی انفراسٹرکچر کی مرحلہ وار تنصیب آئندہ چھ سے آٹھ ماہ میں مکمل ہونے سے انٹرنیٹ کے معیار اور رفتار میں بہتری متوقع ہے۔

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے ملک میں انٹرنیٹ سروسز کی غیر تسلی بخش صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناقص کنیکٹیویٹی نہ صرف دور دراز علاقوں بلکہ کراچی سمیت بڑے شہروں میں بھی صارفین کو متاثر کر رہی ہے۔

کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کے بعد ملک میں دستیاب اسپیکٹرم 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر 754 میگا ہرٹز ہو گیا ہے، جبکہ 22 شہروں میں فائیو جی سروسز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فی الحال فائیو جی سروسز موجودہ موبائل ٹاورز اور نیٹ ورک کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ نئے انفراسٹرکچر کی مرحلہ وار تنصیب آئندہ چھ سے آٹھ ماہ کے دوران کی جائے گی، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار میں بہتری آئے گی۔

اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ طویل بجلی کی بندش موبائل ٹاورز کی کارکردگی کو متاثر کر رہی ہے، جس کے باعث انٹرنیٹ اور موبائل سروسز میں بار بار تعطل پیدا ہو رہا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق اس مسئلے کے حل کے لیے نیپرا اور متعلقہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں سے رابطہ کیا گیا ہے، جبکہ ٹیلی کام ٹاورز کو شمسی اور ہوا سے حاصل ہونے والی توانائی پر منتقل کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔

Keywords : Internet Services, Pakistan Telecommunication Authority, 5G network, National Assembly Committee

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...