کراچی کے علاقے لیاری میں ہزاروں فٹبال شائقین نے بڑی ایل ای ڈی اسکرینوں پر فیفا ورلڈ کپ کا فائنل دیکھا، جہاں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
اسپین کی فتح کے بعد لیاری میں جشن کا سماں بن گیا، مداحوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا، ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔
اسپین نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سنسنی خیز فائنل میں ارجنٹائن کو اضافی وقت میں 1-0 سے شکست دے کر دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
فیران ٹوریس نے 106ویں منٹ میں فیصلہ کن گول اسکور کیا، جبکہ ارجنٹائن اینزو فرنانڈیز کے ریڈ کارڈ کے بعد 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتی رہی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر محکمہ کھیل نے ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں فیفا ورلڈ کپ فائنل کی لائیو اسکریننگ کا اہتمام کیا، جہاں فٹبال شائقین نے بڑی اسکرین پر میچ دیکھا۔
حکومت بلوچستان نے نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ، جدید اسپورٹس سہولیات اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستانی نژاد برطانوی سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان فرانس اور اسپین کے سیمی فائنل میچ کی بڑی اسکرین پر نمائش دیکھنے لیاری فٹبال اسٹیڈیم پہنچے، جہاں شائقین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
عامر خان نے لیاری کو فٹبال اور باکسنگ سے محبت کرنے والوں کا گڑھ قرار دیا، جبکہ تقریب کے دوران آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
فرانس اور اسپین نے اپنے اپنے کوارٹر فائنل میچز جیت کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جہاں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔
آج انگلینڈ کا مقابلہ ناروے جبکہ دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کا سامنا سوئٹزرلینڈ سے ہوگا، جن کی فاتح ٹیمیں دوسرے سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔
پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے اسپین کے خلاف شکست کے بعد تصدیق کی کہ 2026 فیفا ورلڈ کپ ان کے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ تھا۔
41 سالہ رونالڈو چھ فیفا ورلڈ کپ کھیلنے والے تاریخ کے پہلے فٹبالر بن گئے، تاہم انہوں نے بین الاقوامی فٹبال سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والی لائبہ اسحاق خان نے اسٹیٹسٹیشن اور ٹیبل آفیشل کے بین الاقوامی کورسز مکمل کر کے پاکستان کی پہلی خاتون انٹرنیشنل باسکٹ بال آفیشل ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ انہوں نے نوجوان لڑکیوں پر زور دیا کہ محنت، عزم اور والدین کے اعتماد سے ہر خواب کو حقیقت میں بدلا جا سکتا ہے۔
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان فٹبال کوچ محمد ہاشم نے ملائیشیا میں فیفا اور اے ایف سی بی لائسنس کوچنگ کورس کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا۔
فٹبال حلقوں نے اسے بلوچستان میں فٹبال کے فروغ اور نوجوان کوچز کی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
کراچی میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے میچز کے دوران فٹبال کا جنون عروج پر ہے، جہاں شہری دن رات اپنی پسندیدہ ٹیموں کے کھیل سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
شہر کی گلیاں جھنڈوں اور پینٹنگز سے سجی ہوئی ہیں جبکہ شائقین بڑی اسکرینوں پر میچ دیکھ کر بھرپور جوش و خروش کا اظہار کر رہے ہیں۔
نوشکی سے تعلق رکھنے والے فٹبالر شایاک دوست نے محنت، لگن اور صلاحیت کے بل بوتے پر قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان بنائی۔
ان کی کامیابی بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے امید کا پیغام ہے اور پاکستانی فٹبال میں موجود صلاحیتوں کی عکاسی کرتی ہے۔
گوادر میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے موقع پر مختلف مقامات پر بڑی اسکرینیں اور جدید ساؤنڈ سسٹم نصب کیے گئے ہیں۔
یہ اقدام نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور کھیلوں کے فروغ کے لیے کیا گیا ہے۔
پشاور میں منعقدہ نیشنل جونیئر کراٹے چیمپئن شپ میں بلوچستان کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 گولڈ میڈلز جیت لیے۔
گرلز اور بوائز دونوں کیٹیگریز میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے بلوچستان نے اپنی برتری ثابت کر دی۔
ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ میں تاریخی کامیابی کے بعد قومی فٹبالر علی آغا کوئٹہ پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
پاکستان نے فائنل میں افغانستان کو شکست دے کر 74 سال بعد بین الاقوامی فٹبال ٹائٹل جیتا۔
مالدیپ میں منعقدہ ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو 0-2 سے شکست دے کر اپنی تاریخ کا پہلا باضابطہ بین الاقوامی فٹبال ٹائٹل جیت لیا۔
سیکرٹری کھیل بلوچستان دُرا بلوچ نے قومی ٹیم اور بلوچستان کے کھلاڑی شہک دوست اور علی آغا کی شاندار کارکردگی کو
سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان دُرا بلوچ نے شہید نوجوان فٹبالر سید متک آغا کے اہلِ خانہ کے لیے مالی معاونت کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے مرحوم کو صوبے کا قیمتی سرمایہ قرار دیتے ہوئے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ڈاکٹر محب الرحمان کاکڑ بلوچستان کے شعبہ اسپورٹس میں پی ایچ ڈی کرنے والے پہلے فرد بن گئے ہیں، جو صوبے کے لیے ایک تاریخی اور قابلِ فخر کامیابی ہے۔
ان کی یہ کامیابی نوجوانوں کے لیے مثال ہے اور توقع ہے کہ وہ کھیلوں کے شعبے کی ترقی اور جدید پالیسی سازی میں اہم کردار ادا
کوئٹہ: بلوچستان کے بڑے کرکٹ ایونٹس میں شمار ہونے والی بلوچستان سپر لیگ (بی ایس ایل) کے چوتھے سیزن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جس میں صوبے کے مختلف اضلاع کی نمائندگی کرنے والی نو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
ٹورنامنٹ کے میچز 4 جون سے 20 جون تک فاطمہ جناح کرکٹ گراؤنڈ اور نواب اکبر بگٹی کرکٹ گراؤنڈ کوئٹہ میں کھیلے جائیں گے۔
محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام چھٹے آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا کوئٹہ میں آغاز ہوگیا۔ بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن اور کوئٹہ ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کی نگرانی میں شہر کے چھ مختلف گراؤنڈز میں 22 مئی تک میچز جاری رہیں گے۔ ایونٹ میں کوئٹہ بھر سے تقریباً 150 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ ہر گراؤنڈ سے دو ٹیمیں فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ محکمہ کھیل کی جانب سے شریک ٹیموں کو سہولیات اور ہر میچ کے لیے 10 ہزار روپے ریفریشمنٹ کی مد میں فراہم کیے جا رہے ہیں۔ مختلف گراؤنڈز میں کھیلے گئے ابتدائی میچز میں شالدرہ اسپورٹس، کاکڑ اسپورٹس، سپر لانگو، آزاد افغان، پاک ہزارہ فٹبال کلب، بلوچستان یونائیٹڈ، گرین دیبہ، نوید شہید فٹبال کلب، ریئل ہدہ، ینگ افغان، الائیڈ افغان اور ینگ سمنگلی فٹبال کلب نے کامیابیاں حاصل کیں۔
کوئٹہ میں پاکستان ڈے اور رمضان اسپورٹس فیسٹیول 2026 کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس میں انتظامات، سیکیورٹی اور کھیلوں کے شیڈول کا جائزہ لیا گیا، جبکہ تمام امور بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔
پاکستان نے حکومتی ہدایات کے تحت ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف شیڈول میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی سی سی نے اس فیصلے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میچ سے دستبرداری ٹورنامنٹ قوانین کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔ اگر پاکستان میچ نہیں کھیلتا تو مقابلہ فارفٹ قرار دیے جانے کا امکان ہے، تاہم حتمی فیصلہ آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کرے گی۔