ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا کہ زیارت میں سیکیورٹی فورسز، بلوچستان پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کلیئرنس آپریشن کامیابی سے مکمل کرتے ہوئے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رہیں گی اور بلوچستان کے امن و استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مختلف اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں امن و امان، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں، گورننس، عوامی خدمات اور توانائی کے شعبے سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔
انہوں نے پائیدار امن، پولیس کی استعداد میں اضافے، بلا تعطل بجلی کی فراہمی اور عوامی خدمات کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت دی۔
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے ہنہ اوڑک میں مسلح افراد کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تخریبی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات پر زور دیا۔
انہوں نے شہداء کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومت ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے گی اور امن و امان کو یقینی بنائے گی۔
وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے ہنہ اوڑک میں مسلح حملے کے بعد متاثرہ علاقے کا دورہ کرکے قبائلی عمائدین اور متاثرہ افراد سے ملاقات کی۔
انہوں نے شہداء کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
سی پی این ای نے مجوزہ میڈیا پالیسی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شفاف، میرٹ پر مبنی نظام اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا مطالبہ کیا
حکومت بلوچستان نے تحفظات کا خیرمقدم کرتے ہوئے سی پی این ای کو کوئٹہ آکر تجاویز دینے کی دعوت دی اور پالیسی میں بہتری کے لیے ہر مثبت سفارش پر غور کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اوپن ایکس اسپیس سیشن میں بلوچستان سے متعلق گمراہ کن بیانیوں، خصوصاً لاپتا افراد کے معاملے پر حکومت کا مؤقف شواہد کی بنیاد پر پیش کیا۔
انہوں نے نوجوانوں کی فلاح، تعلیمی وظائف، ڈیجیٹل رابطوں، اصلاحات اور ریاستی عملداری کے فروغ کے لیے حکومتی اقدامات پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو پاکستان کی عسکری تاریخ میں بہادری، ایثار اور حب الوطنی کی روشن علامت قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کی بدولت پاکستان محفوظ اور خودمختار ہے، اور حکومت بلوچستان دفاعِ وطن کے لیے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔
حکومت بلوچستان کے رائز پروگرام کے تحت بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام نے مائیکرو، اسمال اور میڈیم کاروباری اداروں کی معاونت کے لیے میچنگ گرانٹس پروگرام متعارف کرایا ہے۔
اس اقدام کا مقصد روزگار کے مواقع میں اضافہ، مقامی معیشت کو مستحکم کرنا اور مختلف کاروباری شعبوں کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
بی-ٹیوٹا اور کیو ٹیک کے اشتراک سے وزیراعلیٰ بلوچستان ایمپلائمنٹ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو صنعتوں کی ضروریات کے مطابق فنی تربیت، کیریئر رہنمائی اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
پروگرام کے آگاہی سیشنز میں نوجوانوں کو مختلف پیشہ ورانہ شعبوں اور مستقبل کے روزگار سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔
بلوچستان حکومت سرکاری ملازمتوں کے نظام کو میرٹ، شفافیت اور انصاف کی بنیاد پر مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
حکومت کے مطابق اس عمل کا مقصد اہل نوجوانوں کو مساوی مواقع فراہم کرنا، عوامی اعتماد بحال کرنا اور اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں جیل اصلاحات، انسانی حقوق اور نظامِ انصاف کی بہتری پر قومی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر نے شرکت کی۔ کانفرنس میں جیلوں کے نظام میں مؤثر اصلاحات اور قیدیوں کے وقار کے تحفظ پر زور دیا گیا۔
گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے اعلان کیا ہے کہ بیوٹمز میں موسمیاتی تبدیلی پر بین الاقوامی سیمینار منعقد کیا جائے گا، جس میں اقوام متحدہ اور عالمی ماہرین شرکت کریں گے۔ انہوں نے جامعات میں مصنوعی ذہانت، ڈیٹا سائنس اور دیگر جدید علوم کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور اے این پی کے صدر ایمل ولی خان نے ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال، امن و امان اور بین الصوبائی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے قومی یکجہتی، سیاسی تعاون اور جمہوری روایات کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے لاہور کے افسوسناک حادثے میں 15 بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اور صوبے کے عوام اس غم کی گھڑی میں سوگوار والدین کے ساتھ کھڑے ہیں اور مرحوم بچوں کے لیے مغفرت کی دعا کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان کے ہمراہ گرلز کیڈٹ کالج کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جدید تدریسی نظام، نظم و ضبط کو سراہتے ہوئے کالج کے لیے 12 ملین روپے گرانٹ کا اعلان کیا۔
حکومت بلوچستان نے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے ڈیجیٹل بلوچستان وژن کے تحت ڈیجیٹل میڈیا رجسٹریشن پلیٹ فارم کا آغاز کر دیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل پبلشرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو باضابطہ نظام سے جوڑ کر شفافیت، ذمہ دار صحافت اور پیشہ ورانہ مواقع کو فروغ دینا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پانی پوری انسانیت کا بنیادی حق ہے اور سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی و قانونی معاہدہ ہے جسے یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے آبی حقوق، دریائے سندھ اور 24 کروڑ عوام کے حقِ آب کے تحفظ کے لیے ہر قانونی، سفارتی اور قومی فورم پر بھرپور آواز بلند کرتا رہے گا۔
کوئٹہ میں منعقدہ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں شرکا نے دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کے مؤثر انسداد کے لیے ادارہ جاتی تعاون، مضبوط حکمتِ عملی اور عوامی شمولیت کو ناگزیر قرار دیا۔
کانفرنس میں نوجوانوں کی مثبت رہنمائی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافے اور طویل المدتی پالیسی سازی پر بھی زور دیا گیا۔
حکومت بلوچستان کے رائز پروگرام کے تحت خاران، واشک، پنجگور، کیچ، آواران اور گوادر کے نوجوانوں سے مفت فنی و پیشہ ورانہ تربیت کے لیے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔
اسی پروگرام کے تحت بی آر ایس پی اور آئی آر ایم نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق مہارتیں فراہم کرنے، روزگار کے مواقع بڑھانے اور خود روزگار کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔
بلوچستان چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 2025 کے مجوزہ قواعد پر منعقدہ مشاورتی اجلاس میں سرکاری اداروں، اقوام متحدہ کے اداروں اور این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔
شرکاء نے قانون کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے مجوزہ قواعد کا جائزہ لیا اور تکنیکی تجاویز و سفارشات پیش کیں۔