GOB

آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب

آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوجوانوں سے خطاب

آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر کیمپ 2026 میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے قومی سلامتی، دہشت گردی اور نوجوانوں کے کردار پر اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا کا ذمہ داری اور تحقیق کے ساتھ استعمال کریں اور قومی اتحاد و یکجہتی کے فروغ میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت

زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ضلع زیارت میں تین سرکاری اسکولوں اور چار پولیس اسٹیشنوں کے نام شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ناموں کی تبدیلی کا کیس مجاز اتھارٹی سے منظوری کے لیے فوری طور پر پیش کیا جائے۔

پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی

پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی

وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس شہداء کے نقد معاوضے اور پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی شرحوں میں اضافے کی تجویز پر منظوری کے لیے سمری طلب کر لی۔ مجوزہ نظرثانی کے تحت نقد معاوضہ ایک کروڑ سے بڑھا کر ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے جبکہ بعض اہلکاروں کے لیے پلاٹ کے بدلے نقد ادائیگی 11 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک

ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ محکمے فوری کارروائیاں کر رہے ہیں۔ لسبیلہ میں واٹر ٹینکر مافیا کے خلاف آپریشن، پانی چوری کی روک تھام اور گنداخہ سمیت متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد

وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی پر خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی معاشی خودمختاری اور بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی اور محکمہ ترقیِ نسواں کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خواتین کے لیے ایسے عملی اقدامات جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ بیوروز کی بندش اور میڈیا ورکرز کی برطرفیوں پر اظہارِ تشویش

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ بیوروز کی بندش اور میڈیا ورکرز کی برطرفیوں پر اظہارِ تشویش

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قومی میڈیا چینلز کے کوئٹہ بیوروز کی بندش اور میڈیا ورکرز کی برطرفیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بلوچستان کی ترقیاتی سرگرمیوں کو قومی میڈیا میں مناسب نمائندگی دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جرنلسٹ کالونی میں کیمرہ مینوں کے لیے مفت رہائشی فلیٹس کی تعمیر جاری ہے، جو میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کے عملی اقدامات کا حصہ ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلان

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر سمری منظوری کے لیے پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ ترجمان حکومت شاہد رند کے مطابق اسکول کے قیام سے طالبات کو اپنے علاقے میں معیاری تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی اور حکومت ہر بچے اور بچی تک تعلیم کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

چیف سیکریٹری بلوچستان کا اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

چیف سیکریٹری بلوچستان کا اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہا کہ حکومت شفافیت، بہتر طرزِ حکمرانی اور عوامی خدمات کی بہتری کے لیے 10 سالہ ترقیاتی منصوبے اور مختلف اصلاحاتی اقدامات پر عمل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، روزگار، سیف سٹی منصوبوں اور شفاف بھرتیوں سمیت مختلف شعبوں میں اصلاحات کے ذریعے بلوچستان کی پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

نیشنل ورکشاپ بلوچستان کی 20ویں نشست: ریاست کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

نیشنل ورکشاپ بلوچستان کی 20ویں نشست: ریاست کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کی بیسویں نشست کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان لازم و ملزوم ہیں اور ریاست کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئینِ پاکستان کے دائرے میں مذاکرات کے لیے تیار ہے، جبکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے مکمل میرٹ پر مبنی بھرتیوں کو یقینی بنایا جائے گا۔

بلوچستان میں پہلی بار ای-ڈومیسائل اور ای-لوکل سرٹیفکیٹ سسٹم متعارف

بلوچستان میں پہلی بار ای-ڈومیسائل اور ای-لوکل سرٹیفکیٹ سسٹم متعارف

حکومت بلوچستان نے صوبے میں پہلی بار ای-ڈومیسائل اور ای-لوکل سرٹیفکیٹ سسٹم متعارف کرا دیا، جسے گڈ گورننس اور ڈیجیٹل اصلاحات کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے مطابق نئے نظام سے شفافیت بڑھے گی، جعلی ڈومیسائل کی روک تھام ہوگی اور شہری ملک بھر سے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔

بلوچستان میں علاقائی ترقیاتی مراکز کے قیام اور غربت میں کمی کے لیے جامع حکمتِ عملی پر زور

بلوچستان میں علاقائی ترقیاتی مراکز کے قیام اور غربت میں کمی کے لیے جامع حکمتِ عملی پر زور

چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیرِ صدارت اجلاس میں روزگار، معاشی ترقی، غربت میں کمی اور عوامی فلاح کے لیے جاری حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں علاقائی ترقیاتی مراکز کے قیام، سرمایہ کاری کے فروغ، فنی تربیت اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کی حوصلہ افزائی پر اتفاق کیا گیا۔

مون سون 2026: ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس میں آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ

مون سون 2026: ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس میں آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ

اسلام آباد میں ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس میں مون سون 2026 کے لیے صوبائی تیاریوں، ہنگامی منصوبہ بندی اور اداروں کے درمیان رابطوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں قبل از وقت وارننگ سسٹم، وسائل کی بروقت فراہمی اور مؤثر ہنگامی ردِعمل کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا ہنہ اڑک کا دورہ، آپریشن شعبان کا جائزہ، فورسز اور شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات

وزیراعلیٰ بلوچستان کا ہنہ اڑک کا دورہ، آپریشن شعبان کا جائزہ، فورسز اور شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہنہ اڑک میں جاری آپریشن شعبان کا جائزہ لیتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ دہشت گردی کے خاتمے، عوام کے تحفظ اور متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن معاونت کے لیے حکومت کے اقدامات جاری رہیں گے۔

زیارت کے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے لیے فی کس ایک کروڑ 11 لاکھ روپے معاوضے کے ریلیز آرڈر جاری

زیارت کے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے لیے فی کس ایک کروڑ 11 لاکھ روپے معاوضے کے ریلیز آرڈر جاری

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر زیارت میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کو فی کس ایک کروڑ 11 لاکھ روپے معاوضے کی ادائیگی کے ریلیز آرڈر جاری کر دیے گئے ہیں۔ حکومت بلوچستان نے شہداء کے خاندانوں کی کفالت، بچوں کے تعلیمی اخراجات کی ذمہ داری اٹھانے اور ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا زیارت کا دورہ، دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا زیارت کا دورہ، دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زیارت میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشن اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دہشت گرد عناصر کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام تک آپریشن جاری رکھنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بغیر بلٹ پروف گاڑی سڑک کے راستے زیارت پہنچ گئے، دہشت گردی کے خلاف بھرپور کارروائی کا اعلان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بغیر بلٹ پروف گاڑی سڑک کے راستے زیارت پہنچ گئے، دہشت گردی کے خلاف بھرپور کارروائی کا اعلان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بغیر بلٹ پروف گاڑی کے سڑک کے راستے زیارت پہنچے، جہاں انہوں نے امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا اور شہداء کے اہلخانہ سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، حکومت عوام اور سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن کے تحت کچلاک تا سریاب گرین ٹرین سروس کے آغاز کے لیے اقدامات تیز

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن کے تحت کچلاک تا سریاب گرین ٹرین سروس کے آغاز کے لیے اقدامات تیز

محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان نے کچلاک تا سریاب گرین ٹرین سروس کے آغاز کے لیے عملی اقدامات تیز کر دیے ہیں، جبکہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے کیرج فیکٹری اسلام آباد کا دورہ کر کے تیار ہونے والی بوگیوں کا معائنہ کیا۔ حکام کے مطابق ٹرین سروس جلد فعال کی جائے گی، جس سے عوام کو جدید، آرام دہ اور کم لاگت سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

زیارت کلیئرنس آپریشن کامیاب، وزیراعلیٰ بلوچستان کا پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

زیارت کلیئرنس آپریشن کامیاب، وزیراعلیٰ بلوچستان کا پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وزیراعلیٰ بلوچستان نے زیارت میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کلیئرنس آپریشن پر بلوچستان پولیس، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ریاستی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔

ہنہ اُورک حملہ: دہشت گردوں کو فیصلہ کن انجام تک پہنچائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

ہنہ اُورک حملہ: دہشت گردوں کو فیصلہ کن انجام تک پہنچائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہنہ اُورک حملے کے زخمیوں کی عیادت کے بعد کہا کہ دہشت گردی کے ذریعے ریاست کو کمزور کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔ انہوں نے شہداء کے خاندانوں کی مکمل معاونت، زخمیوں کو بہترین علاج اور دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور ریاست دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مزید تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔