بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ نے ایف اے اور ایف ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
بورڈ حکام نے شفاف، بروقت اور معیاری امتحانی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے طلبہ کو بہتر سہولیات کی فراہمی جاری رکھنے کا یقین دلایا۔
ایچ ای سی، محکمہ اسکول ایجوکیشن بلوچستان اور بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے اشتراک سے بی ایڈ اور بی ایس (ایجوکیشن) پروگراموں کے لیے 400 وظائف کا اہلیتی امتحان صوبے بھر میں شفاف انداز میں منعقد کیا گیا۔
امتحان میں ایک ہزار 694 طالبات نے شرکت کی، جبکہ سیکریٹری محکمہ اسکول ایجوکیشن لعل خان جعفر نے امتحانی انتظامات اور شفاف عمل کو سراہا۔
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان لعل جان جعفر نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پولیس لائن، کوئٹہ میں منعقدہ "لٹل سائنٹسٹ ڈے" نمائش کا دورہ کرکے طالبات کے سائنسی منصوبوں اور تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔
انہوں نے اسکول کے تعلیمی ماحول، صفائی اور انتظامی امور پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صوبے بھر میں سائنسی و تخلیقی سرگرمیوں کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کے آٹھویں سینیٹ اجلاس میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ، یونیورسٹی کے مالی استحکام اور مارکیٹ سے ہم آہنگ نئے تعلیمی پروگرام متعارف کرانے پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس کامران خان ملاخیل، صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی اور دیگر سینیٹ اراکین نے شرکت کی، جبکہ یونیورسٹی کی تعلیمی، انتظامی اور مالی بہتری سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔
محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں 18 جولائی سے 2 اگست 2026 تک موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تدریسی سرگرمیاں سمر اور ونٹر زونز میں 3 اگست 2026 سے دوبارہ معمول کے مطابق شروع ہوں گی۔
بلوچستان بورڈ نے جماعت نہم اور دہم کے عملی امتحانات کے لیے نیا نظام متعارف کراتے ہوئے پریکٹیکل بیسڈ اسیسمنٹ اور سائنس پراجیکٹ کو امتحان کا حصہ بنا دیا۔
نیا طریقہ کار تعلیمی سیشن 2026 سے جماعت نہم میں داخلہ لینے والے طلبہ پر لاگو ہوگا، جبکہ پہلے سے رجسٹرڈ طلبہ کے لیے پرانا نظام برقرار رہے گا۔
محکمہ تعلیم (اسکولز) بلوچستان نے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں طلبہ کو جسمانی سزا اور ہتک آمیز رویے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں اساتذہ اور اسکول انتظامیہ کے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔
گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے جامعہ گوادر کی 88.79 فیصد کارکردگی کو قابلِ فخر قرار دیتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور ساحلی علوم میں عالمی معیار کی جامعہ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسٹریٹجک پلان 2026–30، تحقیقی سرگرمیوں، ووکیشنل پروگرامز اور مقامی طالبات کی بھرپور شمولیت سے جامعہ کی منفرد شناخت مزید مضبوط ہوگی۔
حکومتِ بلوچستان اور وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ نے مصنوعی ذہانت، موسمیاتی تبدیلی اور کردار سازی پر مبنی نئی انٹرایکٹو کتابیں تجرباتی بنیادوں پر متعارف کرا دی ہیں۔
چیئرمین گلاب خلجی کے مطابق یہ کتابیں صوبے کے تمام اضلاع میں دو بوائز اور دو گرلز اسکولوں میں تقسیم کی جائیں گی، جبکہ تحقیق اور فیڈ بیک کے بعد انہیں باقاعدہ نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ پروگرام (بی ای ایس فیز- 2) کے تحت لاکھوں طلبہ و طالبات کو معیاری تعلیم، ڈیجیٹل سہولیات، اساتذہ کی تربیت اور بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا گیا۔
پروگرام کے ذریعے تعلیم سے محروم بچوں کی دوبارہ اسکولوں میں شمولیت، لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ، تیز رفتار تعلیمی کے نفاذ اور تعلیمی نظام میں ڈیجیٹل اصلاحات کے میدان میں نمایاں پیش رفت حاصل ہوئی۔
لوامز اوتھل میں جرمن تعاون (GIZ) اور یورپی یونین کے اشتراک سے پائیدار زرعی کاروبار کے فروغ پر دو روزہ بین الاقوامی سیمینار منعقد ہوا۔
مقررین نے موسمیاتی تبدیلی اور پانی کی قلت جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید زرعی ٹیکنالوجی، تحقیق اور بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
گورنر بلوچستان نے کہا ہے کہ بولان میڈیکل یونیورسٹی کے ذریعے طبی تعلیم میں اصلاحات کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ جدید ہنرمند افراد تیار کیے جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈگری اور ڈپلومہ پروگرامز کے امتزاج سے نوجوانوں کو مقامی اور عالمی سطح پر روزگار کے بہتر مواقع فراہم ہوں گے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں ڈیجی بیز پروگرام کی کامیابی کا جشن منایا گیا اور ٹاپ فری لانسرز کو اعزازات سے نوازا گیا۔
پروگرام کے ذریعے ہزاروں نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں اور فری لانسنگ کے مواقع حاصل ہوئے ہیں۔
حکومت بلوچستان نے مالی سال 2025-26 کے لیے محکمہ اسکول ایجوکیشن میں 1,372 نئی آسامیوں کی تخلیق اور منظوری کا عمل شروع کر دیا ہے۔
نئی بھرتیوں کا مقصد تعلیمی سہولیات میں بہتری لانا اور صوبے کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مزید مواقع فراہم کرنا ہے۔
بلوچستان یوتھ سوشو اکنامک ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت کوئٹہ کے تعلیمی اداروں میں منعقدہ تربیتی سیشنز کے ذریعے 11 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کو شہری حقوق، فرائض اور سماجی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیا۔
شرکاء نے پروگرام کو نوجوانوں میں خود اعتمادی، قائدانہ صلاحیتوں اور مثبت سوچ کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا
گریڈز بلوچستان پراجیکٹ کے تحت منعقدہ مشاورتی ورکشاپ میں کم کارکردگی والے اور کمیونٹی بیسڈ اسکولوں کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ فریم ورک، گرانٹ مینول اور کارکردگی کے اشاریوں کی منظوری دی گئی۔
شرکاء نے اس اقدام کو تعلیمی اصلاحات، مؤثر نگرانی اور بلوچستان کے بچوں کو معیاری تعلیم کی بہتر فراہمی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔
بلوچستان ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ کے تحت فُل فنڈڈ ایل ایل ایم اسکالرشپ پروگرام کا تحریری ٹیسٹ کامیابی سے منعقد کیا گیا جس کی نگرانی ایچ ای سی نے کی۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ پروگرام کا مقصد شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر مستحق طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
اسکالرشپس طلبہ کو تعلیمی اخراجات میں مدد فراہم کرتی ہیں اور ان کی کارکردگی بہتر بناتی ہیں۔
لیکن یہ پورے تعلیمی نظام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لیے کافی نہیں ہیں۔
بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ پروگرام فیز 2کے تحت پانچ برسوں میں سات لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں، خصوصاً بچیوں، کو معیاری تعلیم اور بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کی گئیں۔
پروگرام کے ذریعے ہزاروں اساتذہ کی تربیت، اسکولوں کی بہتری اور اسکول سے باہر بچوں کو دوبارہ تعلیم سے جوڑنے کے اقدامات بھی کیے گئے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں یونیورسٹی آف مکران، پنجگور کے شعبہ کمپیوٹر سائنسز کے لیے پی ایچ ڈی چیئرمین، دو لیکچررز اور مستقل تدریسی عملے کی بھرتی کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں راحیلہ حمید درانی، شکیل قادر خان، زاہد سلیم، محمد صالح بلوچ اور پروفیسر ڈاکٹر سعادت بلوچ نے بھی شرکت کی۔